in

سردارکا گرینڈسن:لکھاری پاکستانی قانون نہ سمجھ سکے

سردارکا گرینڈسن:لکھاری پاکستانی قانون نہ سمجھ سکے

کامیڈی ڈرامہ فلم ” سردار کا گرینڈ سن ” میں پاکستانی پولیس کے سامنے ہوشیاری دکھانے والی بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت خود کو ہی بیوقوف ثابت کربیٹھیں۔

راکول اور ارجن کپور کا یہ نیا مزاحیہ ڈرامہ ایک لاپرواہ لیکن فرمانبردار شخص امریک (ارجن) کی کہانی ہے جو اپنی دادی کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے تیار ہے۔

امریک کی دادی سردار کور (نینا گپتا) پاکستان کے شہر لاہور میں اپنے گھر جانا چاہتی ہیں جو انہوں نے 70 سال قبل اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ بنوایا تھا۔

لیکن یہ کوئی اتناآسان ٹاسک نہیں کیونکہ چند سال قبل پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ایک اہلکار پرحملہ کرنے کے جرم میں سردار کور کو پاکستان نے بلیک لسٹ میں شامل کررکھا ہے۔

امریک، دادی کو الوداع کہہ کراپنی گرل فرینڈ رادھا (راکول) کے ہمراہ لاہورپہنچا اور آبائی گھر تلاش کرنے میں کامیاب ہوگیا لیکن حکومت کی جانب سے اس گھر کومسمار کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔

یہی وہ لمحہ تھا جب سردار کورکی ہونے والی بہورادھا پورے جوش وخروش سے ہاتھوں میں ڈگری کی طرح رول ہوا ایک کاغذ پکڑ کر پولیس والوں سے مقابلے کیلئے کمر کستی ہے۔

رادھا پولیس والوں سے استفسار کرتی ہے کہ کیا انہوں نے کبھی کے پی جائیدادایکٹ 1997 کے بارے میں سُنا ہے؟۔
جواب میں امریک حیرت سے پوچھتا ہے، کیا کے پی کیون پیٹرز نہیں ؟”۔

اور پھر رادھارُعب جھاڑتے ہوئے انہیں بتاتی ہے کہ مذکورہ ایکٹ کے مطابق 70 سال سے زائد کسی بھی قدیم عمارت کو مسمار کرنے سے قبل آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی اجازت ضروری ہے۔

اداکارہ کا اعتماد قابل دید ہے لیکن کیا کیجئے کہ کہانی لکھنے والوں کی ریسرچ خاصی کمزور ہے، جنہیں یہ علم نہ ہوسکا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہے نہ کہ خیبرپختونخوا میں۔

اور ظاہری بات ہے کہ خیبرپختونخواہ کا قانون پنجاب میں لاگو نہیں ہوسکتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب بیٹی سہانا کسی لڑکے کو پسند کرے گی تو میں ۔۔شارخ خان نے نہایت دلچسپ بیان جاری کر دیا 

جب بیٹی سہانا کسی لڑکے کو پسند کرے گی تو میں ۔۔شارخ خان نے نہایت دلچسپ بیان جاری کر دیا 

پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں، سب متحدہیں،فواد چوہدری

پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں، سب متحدہیں،فواد چوہدری