in

منگنی یا بات پکی؟ جنت مرزاکاردعمل سامنے آگیا

منگنی یا بات پکی؟ جنت مرزاکاردعمل سامنے آگیا

مقبولیت کے لحاظ سے پاکستان کی نمبرون ٹک ٹاکرجنت مرزا نے ساتھی ٹک ٹاکر کے ساتھ اپنی بات پکی یا منگنی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

جنت اور عمربٹ کا رشتہ طے پاجانے کی خبریں گزشتہ روز سوشل میڈیا کی زینت بنیں اور جنت کے فالوورز انہیں مبارکباد دیتے رہے۔

انسٹااسٹوریزمیں جنت نے عُمربٹ کے ہمراہ دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” ہماری منگنی نہیں ہوئی ہے، جب بھی ہوگی سب کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے”۔

گزشتہ روز ایک پوسٹ پرجنت کا کمنٹ خوب وائرل ہوا جس سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنت مرزا اورعمر بٹ کا رشتہ طے پاگیاہے۔ ایک خاتون صارف نے جنت سے سوال کیا تھا کہ کہ آپ کی منگنی ہوئی ہے یا بات پکی؟ جس پرجنت نے کمنٹ میں دل والے ایموجی کے ساتھ انگریزی حروف تہجی ”بی پی” لکھے جن کا مخف بات پکی بنتا ہے۔

اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں بھی کررہے ہیں کہ جنت نے کمنٹ میں ‘ بات پکی’ کا بتایا تھا تواس لحاظ سے منگنی نہیں ہوئی ہے۔

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر سلو موشن اور منفرد ویڈیوز کے ذریعے پہچان بنانے والی جنت مرزا سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیت سمجھی جاتی ہیں جواب اداکاری اور ماڈلنگ کے میدان میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔

پاکستان کے صنعتی شہرفیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر کو اس ایپ پر 15 ملین افراد فالو کرتے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن چکی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے 21 لاکھ فالوورز ہیں۔

جنت مرزا جولائی 2020 میں جنت مرزا میوزک ویڈیو میں بھی انٹری سے چکی ہیں۔ “شاٰعر” کے ٹائٹل سے یہ پنجابی گانا گلوکار، گیت نگار، میوزک کمپوزو وپروڈیوسر بلال سعید نے ون ٹو ریکارڈز کے تحت جاری کیا تھا جسے سرمد قدیر نے گایا، لکھااور کمپوز کیا۔

اس کے علاوہ وہ فلمساز سید نور کی فلم ” تیرے باجرے دی راکھی” سے لالی ووڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔ فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیاجاچکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلوچستان میں کوئٹہ کےعلاوہ تمام سرکاری اورنجی اسکول کھولنےکا فیصلہ

بلوچستان میں کوئٹہ کےعلاوہ تمام سرکاری اورنجی اسکول کھولنےکا فیصلہ

ٹک ٹاک سپرسٹار جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی واضح اعلان کر دیا 

ٹک ٹاک سپرسٹار جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی واضح اعلان کر دیا