in

دوست واپس آرہے ہیں، ٹریلر دیکھیں

دوست واپس آرہے ہیں، ٹریلر دیکھیں

امریکی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ کےاس اسپیشل شو ’فرینڈز ری یونین‘ کا دلچسپ اور مزاحیہ آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

فرینڈز ری یونین میں لیزا کڈرو، میٹ لیبلانک، میتھیو پیری اور ڈیوڈ شوئمر کے علاوہ دیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، ٹریلر گزشتہ روز یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔

یو ٹیوب پر ریلیز کیے گئے ٹریلر میں اداکارہ لیزا کو دکھایا گیا جو وارنر بروس کے اس تاریخی سیٹ میں قدم رکھتی ہیں جہاں سیریز کو 10 برس تک فلمایا گیا۔

اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ خصوصی سٹ کام میں مہمان ستارے بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جس میں کرسٹیانہ پکلز، جیمز مائیکل ٹیلر، ریز ودرزپون، ملالہ یوسفزئی، بی ٹی ایس بینڈ، لیڈی گاگا اور دیگر ستارے بھی پرفارم کریں گے۔

فرینڈز دی ری یونین کی فلمبندی ایک برس قبل مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی جو اب رواں ماہ 27 مئی کو نشر ہوگی۔

یاد رہے کہ 90 کی دہائی کے مقبول ترین ٹی وی شوز میں سے ایک قرار دیے جانے والے ‘فرینڈز’ کی 10 سالہ نشریات 2004 میں این بی سی ٹی وی پر اختتام پذیر ہوئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر حملہ

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر حملہ

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا