in

’وہ اپنی بیسمنٹ میں خواتین کے پتلے رکھتا تھا‘ معروف اداکار کی سابقہ محبوبہ نے انتہائی شرمناک الزام لگادیا

’وہ اپنی بیسمنٹ میں خواتین کے پتلے رکھتا تھا‘ معروف اداکار کی سابقہ محبوبہ نے انتہائی شرمناک الزام لگادیا

’وہ اپنی بیسمنٹ میں خواتین کے پتلے رکھتا تھا‘ معروف اداکار کی سابقہ محبوبہ …

سورس:   Instagram/armiehammer

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ایرمی ہیمر کی سابق گرل فرینڈ پیج لورینزے نے اس پر آدم خوری اور خواتین پر جنسی و جسمانی تشدد کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ہوشربا انکشافات کر دیئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 22سالہ ماڈل لورینزے نے 34سالہ اداکار پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی گھر کے تہہ خانے میں پلاسٹک کی’ڈمی خواتین‘ رکھی ہوئی تھیں جن کے ذریعے وہ حقیقی خواتین کو رسیوں سے باندھے اور انہیں جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کی پریکٹس کیا کرتا تھا۔پیج لورینزے کا کہنا ہے کہ ”ایرمی نے ایک بار مجھے بتایا تھا کہ وہ اوائل عمری سے ہی پرتشدد جنسی تعلق کو بہت پسند کرتا تھا اور اس کی پریکٹس کیا کرتا تھا۔ اس مقصد کے لیے اس نے ڈمی خواتین گھر کے تہہ خانے میں رکھی ہوئی تھیں۔“لورینزے نے ایرمی پر آدم خوری کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ اس کی نچلی پسلیاں نکلوانا اور انہیں پکا کر کھانا چاہتا تھا۔ وہ اس کام کے لیے 100فیصد سنجیدہ تھا۔ 

لورینزے کا کہنا تھا کہ ”وہ میری نچلی پسلیوں کو چھوتے ہوئے کہتا کہ مجھے ان کی ضرورت نہیں ہے، یہ نکلوا بھی دیں توکوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ہمارے پانچ ماہ کے تعلق کے دوران وہ اکثر کہا کرتا کہ وہ ایک ایسا ڈاکٹر تلاش کرنا چاہتا ہے جو میری نچلی پسلیاں نکال کر اسے دے سکے اور وہ ان پسلیوں کو پکا کر کھاسکے۔اس نے ایک بار چاقو سے میرے جسم پر لفظ ’A‘ بھی کندہ کر ڈالا تھا اور بعد ازاں مجھے یہ تکلیف دے کر اپنے دوستوں کے سامنے شیخی بگھارتا رہا۔“ رپورٹ کے مطابق لورینزے کے اس سنگین الزام کے بعد ایرمی کو اس کی نئی فلم سے نکال دیا گیا ہے جس میں وہ جینیفر لوپیز کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ لورینزے گزشتہ سال اگست سے نومبر تک محض چار ماہ کے لیے ایرمی ہیمر کے ساتھ تعلق میں رہی۔ اس کا کہنا ہے کہ ایرمی کے ساتھ یہ چار ماہ کاتعلق ایک ہولناک تجربہ ہے جس نے اس پر بدترین ذہنی اثرات مرتب کیے ہیں۔ دوسری طرف ایرمی کے وکیل کی طرف سے لورینزے کے ان لزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن کی ای سروسز پاکستان موبائل نمبرپورٹیبلٹی کیساتھ منسلک

سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن کی ای سروسز پاکستان موبائل نمبرپورٹیبلٹی کیساتھ منسلک

ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی