in

ماہرہ کادوپٹہ کہاں ہے؟یاسرحسین کا ناقدین کوکراراجواب

ماہرہ کادوپٹہ کہاں ہے؟یاسرحسین کا ناقدین کوکراراجواب

یاسرحسین نے فلسطین کے حق میں کیے جانے والے مظاہرے میں اداکارہ ماہرہ خان کے لباس پرتنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ماہرہ نے دوروز قبل اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی، جس میں پہنے گئے لباس کے انتہائی مناسب ہونے کے باوجود بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

سیاہ قمیض اور سفید شلوققمیض میں ملبوس ماہرہ نے دوپٹہ نہیں لے رکھا تھا جس پر مظاہرے میں شرکت کا مقصد فراموش کرتےہوئے ناقدین نے ان کے لباس کونامکمل قراردیتے ہوئے نامناسب تبصرے کرڈالے۔

صارفین نے اپنے تبصروں میں ” ماہرہ کا دوپٹہ کہاں ہے، کیا اداکارہ دوپٹہ لینا بھول گئی ہیں ، دوپٹے کا وزن اتنا تو نہیں تھا ” جیسے سوالات اٹھائے جس پریاسر حسین نے ایسے افراد کو کرارا جواب دے ڈالا۔

انسٹااسٹوریز میں یاسر نے ایسے لکھا ” بہت اچھے، تو شارٹس کے ساتھ گرمیوں کا حلیہ بنا اور ماہرہ مئی کی گرمی میں دوپٹہ بھی پہنے؟ کپڑوں سے نکل کرحقیقی مسائل پربات کرلو، خُداکاخوف کرو”۔

خود یاسر حسین اسرائیل مخالف مظاہرے میں شرکت نہیں کرسکے تھے کیونکہ حال ہی میں ان کے ہاتھ کی سرجری ہوئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PAKISTAN-THEME-OIL

حکومتی مراعات پیکج، سرمایہ کاروں کی نظریں ریفائنری سیکٹر پر

وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا