in

صنم سعید نےاسرائیلی سیاحت کےفروغ پردبئی کوشرم دلادی

صنم سعید نےاسرائیلی سیاحت کےفروغ پردبئی کوشرم دلادی

اداکارہ صنم سعید نے دبئی میں اسرائیل کی سیاحت کیلئے لگائے جانے والے اشتہاری بورڈ کو شرمناک قراردیا ہے۔

صنم نے انسٹا اسٹوریز میں ایک تصویر کا اسکرین شاٹ شیئرکیا جو گاڑی کے اندر سے بنائی گئی ہے، دبئی میں لگائے جانے والا یہ بل بورڈ اسرائیلی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔

تصویرکا اسکرین شاٹ شیئرکرنے والی صنم نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے تناظرمیں لکھا ‘ اگر یہ سچ ہے تو یہ شرمناک ہے دبئی ‘۔

تصویرکھینچنے والے شخص نے بھی کیپشن میں 16 مئی 20201 کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا تھا ‘ “دھوکہ دہی کی سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ کبھی بھی آپ کے دشمنوں کی طرف سے نہیں آتی ”۔

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی حالیہ لہرکے آغاز سے ہی پاکستانی شوبزستارے اس کیخلاف آواز اٹھانے میں پیش پیش رہے ہیں، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی ، لاہور، اسلام آباد میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں میں بھی سیلیبرٹیزنے بھرپور شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

گلوکارعاصم اظہر نے بھی گزشتہ روز اسرائیلی حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاوںٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں ان کے 3 ہزار سال سے موجود ہونے اور یہیں رہنے کے دعوے کا تگڑاجواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اسرائیل تو 1948 میں دنیا پرمسلط ہوا، اس طرح تم ہم (پاکستان ) سے بھی ایک سال چھوٹے ہو”۔

تازہ ترین خبریہ ہے کہ 11 روزہ تشدد کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے آفس سے غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fawad Ch_1

سیز فائر ہونا فلسطین کی کامیابی ہے،فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے