in

اداکارہ ثناء کاشوہرکےساتھ تصویرپرتنقید کرنےوالوں کوجواب

اداکارہ ثناء کاشوہرکےساتھ تصویرپرتنقید کرنےوالوں کوجواب

اداکارہ ثناء فخرنے شوہر کے ساتھ تصویرشیئرکرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خود پرکی جانے والی تنقید کا انتہائی مثبت جواب دیا ہے۔

ثناء نے انسٹاگرام پر چند روز قبل اپنے شوہرفخرامام کے ساتھ کچھ تصاویرشیئرکی تھیں جن کے کیپشن سے ظاہرہوتا ہے کہ اداکارہ تفریحی دورے پرتھیں۔

 

شیئرکی جانے والی ان 3 تصاویرمیں سے ایک میں ثناء اورفخرکا بولڈ انداز بہت سے صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا جنہوں نے تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ پرشدید تنقید کی۔ بہت سے تبصروں میں الفاظ کا نامناسب چناوبھی دیکھنے میں آیا، جس کے بعد ثناء نے اپنے انسٹاگرام پرشیئرکی جانے والی ویڈیو میں خود پرطنزکے نشتربرسانے والوں کو جواب دیا۔

 

اداکارہ نے انتہائی مثبت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے خود پرتنقید کے نشتربرسانے والوں کیلئے کہا ” تنقید آپ کا حق ہے ، جو دل میں آئے شیئرکیا کریں لیکن لفظوں کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہےکیونکہ جولفظ آپ استعمال کرتے ہیں ان لفظوں سے آپ کی شخصیت، رہن سہن اورتربیت کو واضح کرتاہے۔ کچھ لوگ بہت پیارے ہیں لیکن دل کے مارے ہیں اورانہوں نے اس دل سے مجبورہوکرمجھے لعنتیں بھی بھیجی ہیں ”۔

 

انہوں نے کہا کہ مجھے پیارزیادہ ملا ہے۔ تنبقید کرنا بھی مجھے پیار ہی لگتا ہے لیکن ان کا طریقہ مختلف ہوتا ہے، ایسے افراد کے پاس آپ کیلئے اپنا تصورہوتا ہے کیونکہ وہ یہ سوچتے ہیں کہ میں ثناء فخر کو ایسے دیکھنا چاہتا ہوں، خیر ٹھیک ہے یہ سب زندگی کا حصہ ہے۔

 

ثناء نے اس حوالے سے اپنا پسندیدہ انگریزی کا ایک قول بھی شیئرکیا ” میں وہ نہیں جو میں سمجھتی ہوں کہ میں ہوں ، میں وہ نہیں ہوں جو آپ سمجھتے ہیں کہ میں ہوں ، میرے خیال سے میں میں ہوں ،جو آپ سوچتے ہیں، میں ہوں ”۔

 

اداکارہ نے مزید کہا ” میری زندگی میں نفرت کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، میں ان سب کی عزت کرتی ہوں۔ آپ کا جو دل چاہتا ہے آپ شیئرکریں لیکن یہ رسائی بھی میں نے آپ کو دی ہوئی ہے تو آپ اپنے دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں، کوئی بات نہیں کیونکہ ہم کوئی فرشتے تھوڑی ہی ہیں ”۔

 

ثناء کو محسوس ہوتا ہے کہ دوسروں پرتنقید کرنے یا برابھلا کہنے والوں کی اپنی زندگی مشکلات کا شکار ہوتی ہے اس لیے ہمیں اس بات کوبھی سمجھنا چاہیے۔” مجھےلگتا ہے کہ تنقید کرنے والے لوگ تکلیف میں ہوتے ہیں اس لیے ہمیں ان کیلئے دعاکرنے چاہیے کہ اللہ ان کی زندگیوں میں آسانیاں لائے”۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایسے لوگوں کیلئے ہمدردی نہ جتائیں بلکہ یہ بتائیں کہ آپ ان کا درد محسوس کرسکتے ہیں۔

 

بُرامنانے کے بجائے تعمیری اندازمیں غلطی کا احساس دلانے پرثناء کے مداحوں نے انہیں بیحد سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

 

جون 1979 میں ملتان میں جنم لینے والی 41 سالہ ثناء کو لالی ووڈ میں سب سے پہلے ہدایتکار سید نور نے سال 1997 میں متعارف کرایا تھا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف بھارتی اداکارہ تاپسی پنو کس غیرملکی کھلاڑی کو دل دے بیٹھیں؟ خبرآگئی

معروف بھارتی اداکارہ تاپسی پنو کس غیرملکی کھلاڑی کو دل دے بیٹھیں؟ خبرآگئی

ورون دھون کی شادی لیکن ان کی دلہن نتاشا دراصل کون ہیں؟ وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں

ورون دھون کی شادی لیکن ان کی دلہن نتاشا دراصل کون ہیں؟ وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں