in

ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ماہرہ خان کے بھارتی ڈرامے میں کام کرنے کی افواہوں پر انتہا پسند تنظیم بھی میدان میں آگئی دھمکی دے دی

ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ماہرہ خان کے بھارتی ڈرامے میں کام کرنے کی افواہوں پر انتہا پسند تنظیم بھی میدان میں آگئی دھمکی دے دی

ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ماہرہ …

سورس:   Instagram/mahirahkhan

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں بالی ووڈ سے کئی آفرز آئی ہیں تاہم وہ اپنے سابق تجربے کی بنیاد پر بھارت جانے سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندیوں پر شدید مایوسی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک بھارتی ویب سیریز سائن کی ہے جس میں وہ کام کریں گی تاہم اس پر ابھی سے انہیں بھارتی انتہاءپسند تنظیم کی طرف سے دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بھارتی انتہاءپسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا کے سنیما ونگ کے صدر امیاکھوپکر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ سرمد کھوسٹ، یسریٰ رضوی و دیگر پاکستانی فنکار ’زی تھیٹر‘ کے ساتھ ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس سیریز کا نام ’یار جولاہے‘ ہے۔ یہ سیریز نامور شاعر اور ادیب گلزار کی ایک نظم سے متاثر ہو کر بتائی جا رہی ہے جو 12اقساط پر مبنی ہو گی۔ اس میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ماہرہ خان اس ڈرامے میں احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی ’گڑیا‘ پڑھیں گی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آسٹرازینیکا سےمتعلق افواہیں بےبنیاد قرار

آسٹرازینیکا سےمتعلق افواہیں بےبنیاد قرار

’مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں بچ پاﺅں گی کیونکہ۔۔۔‘ معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا بھی کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ساری کہانی خود ہی بتادی

’مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں بچ پاﺅں گی کیونکہ۔۔۔‘ معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا بھی کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ساری کہانی خود ہی بتادی