in

اسرائیل کیخلاف مظاہروں پر تبصرےدیکھ کرافسوس ہوا، منشا پاشا

اسرائیل کیخلاف مظاہروں پر تبصرےدیکھ کرافسوس ہوا، منشا پاشا

اداکارہ منشا پاشا نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کی تصاویر پر لوگوں کے تبصرے دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منشا پاشا نے گزشتہ روز فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے بعد انسٹاگرام اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ مظاہروں کی تصاویر پر لوگوں کے تبصرے دیکھ کر بہت دکھ ہوا، صارفین کہہ رہے ہیں کہ یہ سب کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ادکارہ نے کہا کہ فلسطینی خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ دنیا کو بتائیں، ہمارا ساتھ دیں اور یہاں کے لوگ دکھانا چاہ رہے ہیں کہ وہ ان مشکل حالات میں فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں ایک دباؤ پیدا ہورہا ہے، آپ لوگوں کو یوں حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے کئی شہروں میں احتجاج ہوئے جس میں عائشہ عمر، ماہرہ خان اور منشا پاشا سمیت دیگر اداکار شریک ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیرون ملک سفرکے خواہشمندتمام بالغان کو ویکسین لگوانے کی اجازت

بیرون ملک سفرکے خواہشمندتمام بالغان کو ویکسین لگوانے کی اجازت

آسٹرازینیکا سےمتعلق افواہیں بےبنیاد قرار

آسٹرازینیکا سےمتعلق افواہیں بےبنیاد قرار