in

عارف لوہا ر نے اہلیہ کی وفات کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کردیا

عارف لوہا ر نے اہلیہ کی وفات کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کردیا

عارف لوہا ر نے اہلیہ کی وفات کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیجنڈری پاکستانی گلوکار عارف لوہار نے اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد اپنے بیٹوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کی اہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ اہلیہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد 27 رمضان المبارک کو اللہ پاک نے انہیں اپنے پاس بلا لیا۔ آپ لوگوں کی بے پناہ محبت اور دعائیں ملیں، میرے چاہنے والوں اور فنکار برادری نے بھی افسوس کیا۔یہ  ویڈیو تمام مداحوں کو شکریہ ادا کرنے کیلئے ہے، میرے بچے آپ سب کے لیے دعا گو ہیں اور رہیں گے، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے کب اور کس وقت ختم ہوجائے۔

ویڈیو میں عارف لوہار نے اپنے والد اور اہلیہ کے ایصالِ ثواب کیلئے لوگوں سے درود پاک پڑھنے کی درخواست بھی کی اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں اور اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی آن اسکرین اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ 9 مئی کو لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 حوا کی ایک اور بیٹی خاوند کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی 

 حوا کی ایک اور بیٹی خاوند کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی 

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، آج کے کرنسی ریٹ