in

سلمان خان نہیں فلسطین پربات کریں:مولا ناطارق جمیل سےمطالبہ

سلمان خان نہیں فلسطین پربات کریں:مولا ناطارق جمیل سےمطالبہ

سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی تعریف سے متعلق بیان پر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں مولانا طارق جمیل ،اداکار کے والد سلیم خان اوران کے تینوں صاحبزادوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے شعیب اختر نے بتایا کہ سلمان خان اپنے والدین کے آگے ادب کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کا ہر حکم مانتے ہیں۔ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت کے اوصاف کی وجہ میں بھی سلمان خان کا فین کا ہوگیا ہوں۔

انسٹاگرام صارفین نے اس ویڈیو کو ناپسند کرتے ہوئے ان سے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت سے متعلق خاموشی کے بارے میں سوال اٹھایا۔

ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے سلیم خان کو مزید کہا تھا کہ سلمان خان جیسے خدمت گزار بیٹا ہونے پر بھی آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

مولانا طارق جمیل کی حمایت میں آگے آنے والے بیشترصارفین نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ ویڈیو جعلی ہے ۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب پاکستان کی مشہور شخصیات نے سلمان خان کی تعریف کی ہو۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا تھا کہ اگر ان کی بائیوپک بنائی جائے تو وہ چاہیں گے کہ یہ کردار سلمان خان ادا کریں۔ اداکارہ سوہائی علی ابڑو بھی کہہ چکی ہیں کہ وہ سلمان خان کی کی فلم بجرنگی بھائیجان سے بہت متاثرہوئیں۔

سلمان خان نے سال 2016 میں اڑی حملوں کے بعد سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئےکہا تھا کہ وہ وہ دہشتگرد نہیں فنکار تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Karachi Stock Exchange

حکومت، جہانگیرترین گروپ میں تناؤ: اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کارمحتاط

بلوچستان میں 24مئی سےریسٹورنٹس، سیاحتی مقامات پرپابندی ختم

بلوچستان میں 24مئی سےریسٹورنٹس، سیاحتی مقامات پرپابندی ختم