in

اداکارہ یشمیٰ گل کو شادی کرنے پر 20لاکھ روپے کی پیشکش

اداکارہ یشمیٰ گل کو شادی کرنے پر 20لاکھ روپے کی پیشکش

اداکارہ یشمیٰ گل کو شادی کرنے پر 20لاکھ روپے کی پیشکش

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ یشمیٰ گل کو شادی کرنے پر 20لاکھ روپے کی پیشکش کردی گئی ، یہ پیشکش کسی اور نے نہیں بلکہ ان کی اپنی نانی نے کی ہے ۔

یشمیٰ گل ابھی شوبز انڈسٹری میں نئی ہیں لیکن انہوں نے سوشل میڈیا پر وسیع مداح بنائے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی نانی اماں چاہتی ہیں کہ اداکارہ جلد ازجلد شادی کرلیں اور حتیٰ کہ انہیں دو ملین روپے انعام کی بھی پیشکش کرڈالی ۔ نانی کا یہ طریقہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے مزاح کا باعث بھی بن رہا ہے ۔

یشمیٰ گل ڈرامے گھر تتلی کا پر، پیار کے صدقے اور پھانس جیسے سیریلز میں کام کرچکی ہیں، حال ہی میں آن ایئرہونیوالے ڈرامے پھانس میں ان کے کردار کی وجہ سے لوگ انہیں سراہ بھی رہے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PCB PSL

پی ایس ایل6کےبقیہ میچز ابوظہبی میں کروانےکی منظوری مل گئی

خیبرپختونخوا:3 وزراء،2معاون خصوصی اورایک مشیرکوقلمدان دیدیاگیا

خیبرپختونخوا:3 وزراء،2معاون خصوصی اورایک مشیرکوقلمدان دیدیاگیا