in

جویریہ سعود ‘عورت گردی’میں مردوں کی نہیں چلنے دیں گی

جویریہ سعود ‘عورت گردی’میں مردوں کی نہیں چلنے دیں گی

اداکارہ جویریہ سعود جلد ویب سیریز ”عورت گردی” میں نظر آئیں گی جومعاشرے میں اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے والی عورتوں کی کہانی ہے۔

جویریہ نے اس ویب سیریزمیں شبنم بی بی نامی ایک ایکٹوسٹ کا کردارادا کیا ہے جو محفوظ عورت ویلفیئرفاؤنڈیشن چلاتی ہے۔ گزشتہ روز جاری کیے جانے والے نئے ٹریلرکا آغازجویریہ کی آواز میں ڈائیلاگ ‘یہ لڑائی اب لڑائی نہیں رہی، جنگ میں بدل گئی ہے ‘۔

شبنم بی بی کی جانب سے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان اسے اپنے مخالفین کیلئے خطرہ بنادیتا ہے،اور علی خان سمیت دیگر اسے کھلی دھمکیاں دینے لگتے ہیں۔ وہیب سیریزمیں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مرد اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی عورتوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویب سیریز کا سلوگن ہے ” نہیں چلے گی مرد کی مرضی، اب چلے گی عورت گردی ”۔ سیریز کی کہانی رابعہ بصری شیخ نے لکھی ہے، ڈائریکٹرایان حسین ہیں جبکہ فرحان گوہر ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

اس سے قبل خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے ریلیز کیے جانے والے پہلے ٹریلرمیں عورت مارچ کی مخالفت اور حمایت میں لگائے جانے والے نعروں کی گونج میں جویریہ سعود اورعلی خان کو آمنے سامنے دکھایا گیا تھا۔ پُراثرعورت کے روپ میں دکھائی دینے والی اداکارہ کہتی ہیں ”میں عورت ہوں، آزاد ہوں، میرا جسم نہیں جاگیرتیری ”۔

جواب میں علی خان بھی پورے اعتماد سے معنی خیز جواب دیتے ہیں، جی ہاں آپ عورت ہیں، آزاد ہیں، آپ کا جسم آپ ہی کی مرضی ہے اور یہی ہم بھی کہتے ہیں ۔ رہی بات جاگیر کی تو شاید جاگیردارجاگیر چنتا ہے، جاگیرجاگیردار کونہیں ۔

عورت گردی 4 جون کو اردو فلکس پرریلیز کی جائے گی جو پاکستان کا پہلا اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہے، اسے مارچ میں ای میکس میڈیا نے لانچ کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Karachi weather

کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، سمندری ہوائیں بحال

غزہ پر اسرائیلی حملے:جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

غزہ پر اسرائیلی حملے:جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا