in

مشہور بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

مشہور بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

مشہور بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی شو بگ باس سے مشہور ہونے والی اداکارہ جیا شری رامیا نے ایک آشرم میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جیا شری رامیا کئی ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور متعدد بار خودکشی کی کوشش کرچکی تھیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا بھارتی ریاست کرناٹکا  کے شہر بینگلورو کے ایک آشرم میں ڈپریشن کا علاج چل رہا تھا، گزشتہ رات آشرم کے کمرے میں ہی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے تاہم آج ان کے گھر والوں اور دوستوں نے فون کیا تو اداکارہ نے جواب نہیں دیا جس پر آشرم کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔ آشرم انتظامیہ کے چیک کرنے پر اداکارہ کی لاش کمرے سے لٹکی ہوئی ملی۔

اس سے قبل بھی اداکارہ سوشل میڈیا پر نوٹ لکھ کر خودکشی کی کوشش کرچکی تھیں تاہم پولیس کو بروقت آگاہ کرنے پر انہیں بچالیا گیا تھا۔ اداکارہ جیا شری نے بگ باس کے تیسرے سیزن میں شریک رہ چکی ہیں اور اسی سے شہرت حاصل کی تھی جبکہ اس کے علاوہ دیگر فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں سونا پھر مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونا پھر مہنگا ہوگیا

سوشل میڈیا  پر قتل کی دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیاتین ’کم سن بدمعاش‘ حوالات پہنچ گئے

سوشل میڈیا  پر قتل کی دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیاتین ’کم سن بدمعاش‘ حوالات پہنچ گئے