in

عائزہ خان کا نیا آنے والا ڈرامہ کون سا ہے اور وہ کس کردار میں دکھائی دیں گی ؟معروف پاکستانی اداکارہ نے خود ہی تفصیلات بتا دیں

عائزہ خان کا نیا آنے والا ڈرامہ کون سا ہے اور وہ کس کردار میں دکھائی دیں گی ؟معروف پاکستانی اداکارہ نے خود ہی تفصیلات بتا دیں

عائزہ خان کا نیا آنے والا ڈرامہ کون سا ہے اور وہ کس کردار میں دکھائی دیں گی …

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک میں نشر ہونے والے خصوصی ڈراما سیریل ‘ چپکے چپکے’ کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اب عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ جلد ایک ڈرامے میں نئے کردار میں نظر آئیں گی جو یقینی طور پر سب کو پسند آئے گا۔

حال ہی میں عائزہ خان نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران ’چپکے چپکے‘میں ’مینو‘ کے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔اسی لائیو سیشن کے دوران عائزہ خان نے بتایا تھا کہ وہ جلد نجی چینل ’ہم ٹی وی‘ کے نئے ڈراما سیریل میں نظر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں آئندہ ماہ نئے ڈراما سیریل لاپتا کی شوٹنگ شروع کروں گی جو ہم ٹی وی کی پروڈکشن ہے ’لاپتا‘ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں کے ناموں کی بھی تصدیق کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں سارہ خان، علی رحمن خان، گوہر رشید، اسما عباس اور دیگر شامل ہیں۔عائزہ خان نے بتایا کہ  ڈرامے میں میرا ایک حیرت انگیز کردار ہے اور میرا خیال ہے کہ آپ لوگوں نے اس سے قبل مجھے ایسے کردار میں نہیں دیکھا ہوگا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مطالبات کی عدم منظوری پر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے،سلمان نعیم

مطالبات کی عدم منظوری پر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے،سلمان نعیم

پانی کابحران سنگین، قلت 30فیصد تک پہنچ سکتی ہے، ارسا

پانی کابحران سنگین، قلت 30فیصد تک پہنچ سکتی ہے، ارسا