in

بھارت میں سمندری طوفان سے تباہی لیکن اداکارہ دیپیکا سنگھ گوئل نے ایسی شرمناک ویڈیو شیئرکردی کہ انٹرنیٹ صارفین ٹوٹ پڑے

بھارت میں سمندری طوفان سے تباہی لیکن اداکارہ دیپیکا سنگھ گوئل نے ایسی شرمناک ویڈیو شیئرکردی کہ انٹرنیٹ صارفین ٹوٹ پڑے

بھارت میں سمندری طوفان سے تباہی لیکن اداکارہ دیپیکا سنگھ گوئل نے ایسی شرمناک …

سورس:   Instagram/deepikasingh150

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی 6ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’توکتے‘ نے تباہی مچا دی ہے۔سمندر میں ایک بحری جہاز ڈوبنے اور طوفان سے مکانات گرنے اور دیگر حادثات میں 250سے زائد لوگ لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ایسے میں بھارت کی ٹی وی اداکارہ دیپیکا سنگھ گوئل نے اپنے انسٹاگرام پر ایسی ویڈیو پوسٹ کر دی کہ لوگوں نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ 

زی نیوز کے مطابق اس ویڈیو میں اداکارہ سمندری طوفان سے گرنے والے ایک درخت کے ساتھ برستی بارش میں ڈانس کر رہی ہوتی ہے۔اداکارہ نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ”بولا تھا ناں کہ زندگی طوفان کے گزر جانے کا انتظار کرنے کے لیے نہیں ہے۔ زندگی یہ سیکھنے کے لیے ہے کہ بارش میں رقص کیسے کیا جاتا ہے۔“

اداکارہ کی اس ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔روہت شندے نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”تمہارے گھر کی چھت صحیح سلامت ہے، اس لیے تم ڈانس کر رہی ہو۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں بھی الیکٹرک گاڑیاں اسمبل کرنے کی تیاری جاوید آفریدی نے خوشخبری سنادی

پاکستان میں بھی الیکٹرک گاڑیاں اسمبل کرنے کی تیاری جاوید آفریدی نے خوشخبری سنادی

پی ایس ایل6: باقی میچوں سے متعلق فیصلہ کل ہوگا

پی ایس ایل6: باقی میچوں سے متعلق فیصلہ کل ہوگا