in

اسلامی مدارس کا مثبت امیج پیش کرنے کے لیے ممبئی کی آرمبھ پکچر کمپنی نے سلام مدرسہ ہندوستانی کے نام سے ایک فیچر فلم بنالی

اسلامی مدارس کا مثبت امیج پیش کرنے کے لیے ممبئی کی آرمبھ پکچر کمپنی نے سلام مدرسہ ہندوستانی کے نام سے ایک فیچر فلم بنالی

اسلامی مدارس کا مثبت امیج پیش کرنے کے لیے ممبئی کی آرمبھ پکچر کمپنی نے ”سلام …

دبئی (طاہر منیر طاہر) اسلامی مدارس کا مثبت امیج پیش کرنے کے لیے ممبئی کی آرمبھ پکچر کمپنی نے ”سلام مدرسہ ہندوستانی“ کے نام سے ایک فیچر فلم بنائی ہے جس کی تعارفی تقریب گزشتہ دنوں دبئی کے ایک پوش ہوٹل میں ہوئی۔ تقریب میں فلم کے ڈائرشری راجڈیو، پروڈیسر نشانت مہیش جیسوال، کوپروڈیوسر عمرانہ مجید اور اس فلم کی پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید نے شرکت کی۔

منفرد انداز کی یہ انوکھی فلم دو بچوں علی اور عمران کے گرد گھومتی ہے جو انڈیا کے کسی گاﺅں میں اسلامی مدرسہ میں تعلیم حاصل کررہے ہوتے ہیں۔ اس دوران کسی اور مذہب کا ایک بچہ نیٹو بھی اسلامی مدرسہ میں تعلیم کا خواہش مند نظر آتا ہے۔ بچے کی خواہش پر مدرسہ کے مولوی صاحب نیٹو کے والد سے ملتے ہیں اور بچے کو اسلامی مدرسہ میں تعلیم کے لیے دعوت دیتے ہیں۔ بعدازاں یہی غیر مسلم بچہ اچانک غائب ہوجاتا ہے اور سارا الزام مولوی صاحب پر آجاتا ہے جو دراصل بے قصور ہوتے ہیں ، اسی طرح یہ فلم اپنی دلچسپی برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھتی ہے۔

دراصل اس فلم میں ہندوستان میں آباد کروڑوں مسلمانوں کا مثبت اور سافٹ امیج پیش کیا گیا ہے تاکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور شدت پسندی کو کم کیا جاسکے۔ سلام مدرسہ ہندوستانی اردو، ہندی کے علاوہ تیلگو، ملیالم، چینی، تامل، عربی اور انگریزی میں بھی ڈب کی جارہی ٍہے جسے پوری دنیا میں ایک ساتھ برائے نمائش پیش کیا جائے گا۔ سلام مدرسہ ہندوستانی کے گانے پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید نے گائے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران سونیا مجید نے اس فلم کا ایک گانا گا کر بھی سنایا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ پاکستانی اداکارہ جس نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کردی

وہ پاکستانی اداکارہ جس نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کردی

سمندری طوفان نے بھارتیوں کو مشکل میں ڈال دیا عالیہ بھٹ کے گھر کو بھی نقصان ویڈیو سامنے آگئی

سمندری طوفان نے بھارتیوں کو مشکل میں ڈال دیا عالیہ بھٹ کے گھر کو بھی نقصان ویڈیو سامنے آگئی