in

سمندری طوفان نے بھارتیوں کو مشکل میں ڈال دیا عالیہ بھٹ کے گھر کو بھی نقصان ویڈیو سامنے آگئی

سمندری طوفان نے بھارتیوں کو مشکل میں ڈال دیا عالیہ بھٹ کے گھر کو بھی نقصان ویڈیو سامنے آگئی

سمندری طوفان نے بھارتیوں کو مشکل میں ڈال دیا، عالیہ بھٹ کے گھر کو بھی نقصان، …

ممبئی (ویب ڈیسک) کورونا وبا کے بعد سمندری طوفان  نے بھی بھارتیوں کو مشکل میں ڈال دیا، عام لوگوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو بھی زور دار جھٹکا دیا اور کئی لوگوں کے گھر متاثر ہوئے جن میں امتیابھ بچن ، رنبیر اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔

 سمندری طوفان  نے ممبئی کے ساحلی علاقے باندرہ میں موجود بالی ووڈ شخصیات کے مکانات کو بھی نقصان پہنچایا جس میں لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن کا مکان بھی شامل ہے۔

سمندری طوفان سے باندرہ میں پالی ہل کے مقام پر زیر تعمیر بالی ووڈ کی نوجوان جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کی ویڈیو بھی بھارتی میڈیا پر آگئی ہے۔

واضح رہے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے دوران رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں اور وہ جلد شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تاہم بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث اب تک رکے ہوئے ہیں اور اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔

بھارت ریاست گجرات میں اب تک متعدد افرا ہلاک، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اس کے علاوہ سیکڑوں گھر بھی طوفان کے باعث تباہ ہوچکے ہیں۔

سمندری طوفان  نے گجرات کے بعد ممبئی کا بھی رخ کیا جہاں ساحلی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا اور 270 سے زائد ماہی گیر بھی لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے بھارتی بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 150 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلامی مدارس کا مثبت امیج پیش کرنے کے لیے ممبئی کی آرمبھ پکچر کمپنی نے سلام مدرسہ ہندوستانی کے نام سے ایک فیچر فلم بنالی

اسلامی مدارس کا مثبت امیج پیش کرنے کے لیے ممبئی کی آرمبھ پکچر کمپنی نے سلام مدرسہ ہندوستانی کے نام سے ایک فیچر فلم بنالی

وزیراعظم مہمند ڈیم کے دورے کیلئے ضلع مہمند پہنچ گئے

وزیراعظم مہمند ڈیم کے دورے کیلئے ضلع مہمند پہنچ گئے