in

دوسری بیوی سے طلاق کے دعوے تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار لڑکی مصیبتوں میں گھرے عامر لیاقت خاموش نہ رہ سکے ساری تفصیل کھول کر رکھ دی 

دوسری بیوی سے طلاق کے دعوے تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار لڑکی مصیبتوں میں گھرے عامر لیاقت خاموش نہ رہ سکے ساری تفصیل کھول کر رکھ دی 

دوسری بیوی سے طلاق کے دعوے، تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار لڑکی، “مصیبتوں” میں …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار لڑکی ہانیہ خان کے الزامات کے بارے میں سوشل میڈیا پر کھل کر بات کی ہے۔ 

فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ “میں نے ایک ماہ تک بہتان اور تہمت طرازی برداشت کی، نہ اسکرین شاٹس میرے نہ آواز میری، ہاں میں نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی اس خستہ حال مکان جا کر مدد ضرور کی راشن ڈلوایا اور اس کی بیٹیاں ماں کے ساتھ  پارلیمنٹ لاجز آئیں اور میں نے ان سے مزید امداد کا وعدہ کیا۔ باپ نے بتایا میری لڑکی کو کام ملنا بند ہوگیا ہے  اس پر اثرات ہیں اور یہ آپ کی تصویر سے شادی کیے بیٹھی ہے آپ کہہ دیں کہ تم ٹھیک ہو جاؤ پھر دیکھیں گے۔ بس پھر مولا علی کا قول یاد آگیا جس پر احسان کرو اس کے شر سے ڈرو لیکن یہ پورا خاندان بلیک میلر نکلا۔ ہم تو غریبوں کی 2008 سے امدادا کررہے ہیں، 921 خاندان محمودہ سلطانہ فاؤنڈیشن کی زیر کفالت ہیں گو کہ اب کورونا کے بعد سے امدادی رقوم اس طرح نہیں ملتیں جیسے پہلے ملتی تھیں لیکن جتنا ہوسکتا ہے کرتے ہیں ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے تہمت پلٹ کر آتی ہے۔”

عامر لیاقت نے مزید لکھا ” میں افسردہ تھا، دل گرفتہ تھا  قومی اسمبلی کا رکن ہونے کے باوجود کسی نے میری مدد نہیں کی، اس سے پوچھ گچھ نہیں ہوئی، یہ غریب لڑکی جہاز میں بیٹھ کر کراچی کیسے آئی؟ کس نے اسپانسر کیا؟ یہ اپنی  ویڈیوز میں ریحام خان، مریم نواز اور نواز شریف کو کیوں ٹیگ کرتی ہے؟ اس  کے ہر بیان میں اتنا تضاد کیوں ہے؟ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو پھر اس سے تفتیش کیوں نہیں کی جاتی؟ ڈپٹی کمشنر اسلامُ اباد کو شکایت کے باوجود خاموش  کیوں پایا؟ اس کا میڈیکل کیوں نہیں ہوا کیونکہ بقول اس کا بچہ گرایا گیا تھا۔ فروری 2021 میں نکاح کا دعویٰ کرتی ہے اور دو ماہ میں بچہ بھی آجاتا ہے؟ سندباد سے شادی کی تھی کیا؟ ایس ایس  پی  صاحب کو درخواست دینے کے باوجود کارروائی کیوں نہیں ہوئی ؟ اس کا فیس بک پیج جو شر پسندی کا گڑھ کک بنا ہوا ہے وہ بند کیوں نہیں ہوتا؟”

عامر لیاقت نے ہانیہ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود اقرار کر رہی ہے کہ اہل محلہ اور گھر والے اسے پاگل سمجھتے ہیں، اس ویڈیو میں انہوں نے فرقہ وارانہ نعرے بازی بھی کی۔ عامر لیاقت نے ویڈیو کے بارے میں لکھا ” اس نے اس ویڈیو میں ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر وار کیا ہے، اہل سنت کے جذبات ہی نہیں بلکہ اعتقاد ات کو کفر قرار دیا ہے، اپنی ماں کو گندی گالیاں دی ہیں ، باپ کو ذلیل کیا ہے، بہن کو کنجری کہا ہے لیکن  کوئی کچھ کرنے کو تیار نہیں اور آپ لوگ بس ایک ذہنی مریض کو معتبر جان کر صرف مجھے مطعون کرنے کے لیے جو غیر معتبر حوالے اور اس کی ہاں میں ہاں میں ملا رہے تھے دیکھ لیں۔”

خیال رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ خان نے دو روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے طلاق لے لی ہے۔

مزید :

تفریحعلاقائیسندھکراچی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جیکولین فرنینڈیز ہالی ووڈ ڈیبیو کیلئے تیار

جیکولین فرنینڈیز ہالی ووڈ ڈیبیو کیلئے تیار

اداکارہ منال خان کی منگنی ہوگئی

اداکارہ منال خان کی منگنی ہوگئی