in

اداکارہ منال خان کی ’بات پکی‘ ہوگئی، تصاویر دیکھیں

اداکارہ منال خان کی ’بات پکی‘ ہوگئی، تصاویر دیکھیں

اداکارہ منال خان کی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ بات پکی ہوگئی ۔

اداکارہ نے آج اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے احسن کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ دیکھا جاسکتا ہے ۔

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ آپ میری زندگی بھر کی محبت ہیں، اداکارہ نے ساتھ بات پکی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

دوسری جانب احسن نے بھی اپنے انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں وعدہ کرتا ہوں زندگی کی آخری سانس تک تم سے محبت کرتا رہوں گا۔

اس موقع پر اداکارہ ثنا جاوید ، اُشنا شاہ ، آئمہ بیگ ، مایا علی ، سجل علی اور نمرہ خان سمیت دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی ۔

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے درمیان تعلقات کی خبریں اگرچہ گزشتہ 2 سال سے چل رہی تھیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا تھا۔

اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنے اور احسن محسن اکرام کے رشتے کی تصدیق متعدد بار کی جا چکی ہے اور وہ احسن محسن اکرام کے ہمراہ آئے دن اپنی نئی نئی تصویریں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ رابعہ بٹ نے فلسطین جانے کی خواہش کردی

اداکارہ رابعہ بٹ نے فلسطین جانے کی خواہش کردی

امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈی نے شادی کرلی

امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈی نے شادی کرلی