in

گانے کی وجہ سے ٹرولنگ کا شکار علیزے شاہ نے خاموشی توڑ دی حیران کن بات کہہ دی

گانے کی وجہ سے ٹرولنگ کا شکار علیزے شاہ نے خاموشی توڑ دی حیران کن بات کہہ دی

گانے کی وجہ سے ٹرولنگ کا شکار علیزے شاہ نے خاموشی توڑ دی، حیران کن بات کہہ دی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے پہلے گانے “بدنامیاں” کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے خود کی ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا “مجھے ساری میمز اور تنقید بہت ہی دلچسپ لگ رہی ہے، بجائے اس کے کہ فلسطین کیلئے آواز اٹھائی جاتی حقیقت یہ ہے کہ ایک عام سا موضوع ہمارے ملک میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے، آخر ہمارے لوگوں کو مسئلہ کیا ہے؟”

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے گانے کی وجہ سے علیزے شاہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان پر اتنی زیادہ تنقید کی گئی کہ ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔ گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا کے ساتھ یہ گانا تین روز پہلے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جس کو اب تک سوا 12 لاکھ کے قریب لوگ سن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ گانا یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز میں تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

ایسٹرازینیکاویکسین سےمتعلق خدشات پرڈاکٹر فیصل سلطان کی وضاحت

ایسٹرازینیکاویکسین سےمتعلق خدشات پرڈاکٹر فیصل سلطان کی وضاحت