in

ماہرہ نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا

ماہرہ نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا

ماہرہ نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا

 کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا۔

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی پر لب کشائی کی۔ اداکارہ نے کہا پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی نے مجھے غمکین کردیا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میں خود بھارت میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کرچکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔

 اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کی وجہ سے مجھے بہت سی بھارتی ویب سیریز میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیوں کہ مجھے ان پراجیکٹس میں کام کرنے پر خوف محسوس ہورہا تھا۔

واضح رہے اداکارہ ماہرہ خان نے رومانس کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کی جب کہ پاکستان میں ان کی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم ’مولا جٹ ٹو‘ مکمل ہوچکی ہے تاہم کورونا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور ہائیکورٹ نے 7500والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی پر فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے 7500والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی پر فیصلہ سنا دیا

میری والدہ نے شعیب کو دیکھتے ہی پوچھا کہ یہ شادی شدہ ہے؟ اداکارہ سونیا حسین نے دلچسپ انکشاف کردیا

میری والدہ نے شعیب کو دیکھتے ہی پوچھا کہ یہ شادی شدہ ہے؟ اداکارہ سونیا حسین نے دلچسپ انکشاف کردیا