in

جنت مرزا ٹک ٹاک کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

جنت مرزا ٹک ٹاک کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

جنت مرزا ٹک ٹاک کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 13 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔

پاکستان آنے کے بعد جنت مرزا نے اپنے کزن کی شادی انجوائے کی اور آج کل وہ اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو انہوں نے ا ب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ ان کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں ان کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

دوسری جانب جنت مرزا نے اپنی اس کامیابی پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے 13 ملین مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

جنت مرزا نے اپنی انسٹا سٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’وہ آج جو کچھ بھی صرف اپنے مداحوں کی بدولت ہیں جس کے لیے وہ تمام چاہنے والوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔‘

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار کے مداح ناصرف انہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔

اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں ان کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر، چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبا انجم ہیں اور پانچویں نمبر پر حور ماہاویرا ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی میں ٹیسٹ میچ: متعدد سڑکیں بند

کراچی میں ٹیسٹ میچ: متعدد سڑکیں بند

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ٹرافی کی رونمائی کردی گئی