in

ماہرہ خان بھارتی پراجیکٹس میں کام کرنے سے خوفزدہ کیوں

ماہرہ خان بھارتی پراجیکٹس میں کام کرنے سے خوفزدہ کیوں

اداکارہ ماہرہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی پراجیکٹس میں کام کرنے کے حوالے سے خوفزدہ تھیں۔

ماہرہ نے ہندوستانی نقاد انوپما چوپڑا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “یہ افسوسناک ہے، مجھے لگتا ہے جیسے پورے برصغیر کے اکٹھے ہونے کا ایک بہت بڑا موقع ضائع ہو گیا”۔

کشمیر کے علاقے پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں 40 سے زائد بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں پہلے سے ہی کشیدہ پاک بھارت تعلقات منقطع ہوئے اور بھارت کی جانب سے پاکستانی اداکاروں وگلوکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

اداکارہ کے مطابق انہیں بڑے او ٹی ٹی پروجیکٹس کی پیشکش کی گئی تھی جن سے وہ محروم نہیں رہنا چاہتی تھیں ، لیکن ان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ “میں واقعی میں خوفزدہ تھی”، آپ کسی سیاسی چیز کو اپنا انتخاب متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

ماہرہ جلد بھارتی سیریز ” یارجولاہے ” میں نظر آئیں گی، 12 اقساط پرمشتمل ڈراماٹک ریڈنگ کا یہ سلسلہ زی تھیٹر پرنشرکیا جائے گا۔ یارجولاہے کو سرمد کھوسٹ ڈائریکٹ کریں گے، داستان گوئی سے متاثر یہ سیریزکہانیاں تخلیق کرنےاورسنانے کی روایت ہے جو جنوبی ایشیاء کی ترجمانی کرتی ہے۔ سیریز کا مقصد ایسے ادیبوں، ممصنفین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جن کے کام نے ادب یا ٹیلیویژن پرگہرے نقش چھوڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہر ابتدائی قسط میں پاکستان کے معروف مصنف احمد ندیم قاسمی کی کلاسیکی کہانی ” گڑیا” پڑھیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

QF Fawad Ch ON FAZAL 2100 Montage 29-04 Shahbaz

حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئیے، فواد چوہدری

کراچی ایئرپورٹ:1کروڑ 9 لاکھ روپے کے 58 آئی فونز برآمد

کراچی ایئرپورٹ:1کروڑ 9 لاکھ روپے کے 58 آئی فونز برآمد