in

میری والدہ نے شعیب کو دیکھتے ہی پوچھا کہ یہ شادی شدہ ہے؟ اداکارہ سونیا حسین نے دلچسپ انکشاف کردیا

میری والدہ نے شعیب کو دیکھتے ہی پوچھا کہ یہ شادی شدہ ہے؟ اداکارہ سونیا حسین نے دلچسپ انکشاف کردیا

میری والدہ نے شعیب کو دیکھتے ہی پوچھا کہ یہ شادی شدہ ہے؟ اداکارہ سونیا حسین …

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے والدین کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے متعلق پسندیدگی کا انکشاف کیا ہے۔

سونیا حسین حال ہی میں شعیب ملک کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو عید مصروفیات سمیت شعیب ملک کی والدین سے متعلق پسندیدگی کے حوالے سے مداحوں کو بتایا۔سونیا حسین نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ وہ عام دنوں کے برعکس عید پر جلد اٹھ جاتی ہیں اور شاہی ٹکڑے بناتی ہیں۔ْ

میزبان کے سوال پر سونیا نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بہت اچھی کک ہیں۔اس دوران شعیب ملک نے بھی اداکارہ سونیا حسین کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ سونیا بہت اچھی کک ہیں کیوں کہ وہ ان کے ہاتھ کا بنا کھانا کھاچکے ہیں ۔شعیب ملک نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ نہ صرف سونیا حسین کاہاتھ کا بناکھانا کھاچکے ہیں بلکہ ان کی پوری فیملی سے بھی مل چکے ہیں جو کہ بہت اچھی ہے۔

سونیا حسین نے بتایا کہ جب شعیب ان کے گھر آئے تو وہ ان کے والدین کو بھی حد پسندآئے، ملاقات کے دوران ان کی والدہ شعیب کو دیکھتی ہی رہیں اور سوال کیا کہ کیا شعیب شادی شدہ ہیں؟سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر اچھے لڑکے کو دیکھ کر پہلا سوال یہی کرتی ہیں کہ یہ شادی شدہ ہے اور چونکہ ان کی والدہ سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں لہٰذا انہیں شعیب اور ثانیہ کی شادی کا علم نہیں تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں میسج کرکے کہا شعیب اچھا لڑکا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماہرہ نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا

ماہرہ نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا

طوفان ٹاؤتے کے نام کا مطلب کیا ہے ؟

طوفان ٹاؤتے کے نام کا مطلب کیا ہے ؟