in

ہمیں یہ سوال یاسر حسین نے خود پوچھنے کا کہا تھا ٹاک شو کے ڈائریکٹر کا ایسا انکشاف کہ اداکارہ نوشین شاہ بھی سیخ پا ہوجائیں گی

ہمیں یہ سوال یاسر حسین نے خود پوچھنے کا کہا تھا ٹاک شو کے ڈائریکٹر کا ایسا انکشاف کہ اداکارہ نوشین شاہ بھی سیخ پا ہوجائیں گی

ہمیں یہ سوال یاسر حسین نے خود پوچھنے کا کہا تھا، ٹاک شو کے ڈائریکٹر کا ایسا …

سورس:   Instagram/YASIR HUSSAIN

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال فروری میں اداکار یاسر حسین نے میزبان واسع چوہدری کے ٹاک شو میں یہ کہہ کر تہلکہ مچا دیا تھا کہ اداکارہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائے آئی تھیں۔ یاسر حسین کے اس بیان پر نوشین شاہ سیخ پا ہو گئیں اور یاسر حسین پر جوابی حملہ بھی کیا مگر اب اس ٹاک شو کے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے ٹی وی میزبان ندایاسر کے شو میں اس حوالے سے حیران کن انکشاف کرکے سوشل میڈیا پر نئی سنسنی پھیلا دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ندیم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ یاسر حسین نے وہ سوال واسع چوہدری نے اپنی مرضی سے نہیں پوچھا تھا بلکہ یاسر حسین نے خود کہا تھا کہ ان سے یہ سوال پوچھا جائے۔

ندیم بیگ نے بتایا کہ ”یاسر حسین کا جب میک اپ ہو رہا تھا تو ہم نے ان سے پوچھا کہ کوئی ایسا خاص سوال ہو جو وہ چاہتے ہوں کہ شو کے دوران ان سے پوچھا جائے؟ اس پر یاسر حسین نے کہا کہ ’مجھ سے پوچھا جائے کہ کون میں شادی میں بن بلائے آیا تھا۔“ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ ”ہم نہیں جانتے تھے کہ یاسر حسین نوشین شاہ کا نام لینے والے ہیں۔ “ واضح رہے کہ یاسر حسین کے اس بیان کے بعد نوشین شاہ نے ان کے ساتھ ہونے والی چیٹنگ کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیئے تھے جن میں یاسر حسین انہیں شادی میں شرکت کی دعوت دے رہے ہوتے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دوسری بیوی طوبیٰ سے طلاق کے دعوے عامر لیاقت بھی بول پڑے

دوسری بیوی طوبیٰ سے طلاق کے دعوے عامر لیاقت بھی بول پڑے

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفی