in

معروف گلوکارہ آریانا گرینڈی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

معروف گلوکارہ آریانا گرینڈی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

معروف گلوکارہ آریانا گرینڈی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ سے تعلق رکھنے والی مشہور گلوکارہ آریانا گرینڈی نے رئیل سٹیٹ ایجنٹ سے شادی کرلی۔

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق آریانا گرینڈی نے اپنے منگیتر ڈالٹن گومیز سے نجی تقریب میں شادی کی ہے۔ ان دونوں کی منگنی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی۔

گلوکارہ کے ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب میں 20 سے بھی کم لوگ شریک ہوئے، دونوں خاندانوں کے لوگ انتہائی خوش تھے۔

گلوکارہ آریانا گرینڈی انسٹاگرام پر دنیا میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ ان کے انسٹا فالورز کی تعداد 234 ملین سے زائد ہے۔ دوسری جانب ان کے شوہر ڈالٹن گومیز ہالی ووڈ کے مرکز لاس اینجلس میں پرتعیش گھروں کی خریدو فروخت کا کام کرتے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اقوام متحدہ سے انصاف کی کوئی امید نہیں، فلسطینی سفارتکار

اقوام متحدہ سے انصاف کی کوئی امید نہیں، فلسطینی سفارتکار

EU

اہم خبر:یورپی یونین کےوزرائے خارجہ کا اجلاس آج بلالیا گیا