in

اداکارہ ودیا بالن فلم شیرنی میں نظر آئینگی

اداکارہ ودیا بالن فلم شیرنی میں نظر آئینگی

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی آنے والی نئی فلم شیرنی میں فاریسٹ آفیسر کے طور پر نظر آئیں گی۔

او ٹی ٹی پلٹ فارم ایمیزون پرائم نے آج اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ فلم شیرنی رواں برس جون میں ریلیز کی جائے گی تاہم ابھیکسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اداکارہ ودیا بالن اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جسے ہدایت کار نامور فلمساز امیت مسورکرنے تشکیل دیا ہے اور ابونڈنٹیا انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی اسٹارکاسٹ میں شارڈ سکسینہ ، مکول چڈھا ، وجے راج ، ایلا ارون ، برجیندر کالا اور نیرج کبی جیسے ورسٹائل فنکار شامل ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ودیابالن نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم شیرنی ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی ۔

یہ فلم ایک جنگلات کی ایک ایماندار افسر پر مبنی ہے جو انسانوں اور جانوروں کے تنازعات کی دنیا میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے جس کی عکس بندی مدھیہ پردش میں ہوئی ہے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی اسمبلی: اسرائیلی جارحیت کیخلاف، فلسطینیوں کے حق میں قراردادمنظور

قومی اسمبلی: اسرائیلی جارحیت کیخلاف، فلسطینیوں کے حق میں قراردادمنظور

اردوان فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا سے ایک قدم آگے

اردوان فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا سے ایک قدم آگے