in

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے کورونا کے مریضوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے کورونا کے مریضوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے کورونا کے مریضوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک)  اکشے کماراور ٹوئنکل کھنہ فلمی صنعت کی دیگر شخصیات کے ہمراہ اس وقت کورونا کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیارآکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کنسینٹریٹر فراہم کر رہے ہیں۔

چند روز قبل ہی اکشے کماراوران کی پتنی ٹوئنکل کھنہ نے کووڈ-19 کے مریضوں کو100 عدد آکسیجن کنسنٹریٹر( گیس سپلائی سے آکسیجن جمع کرنے والا آلہ) دینے کا اعلان کیا۔اورآج ہی انہوں نے وعدہ وفا کردیا، ٹوئنکل کھنہ نے آج ٹوئٹر پر ایک اہم اپ ڈیتے ہوئے لکھا کہ ’آکسیجن کنسٹریٹرکی تیسری لاٹ دہلی کےمریضوں میں تقسیم کی جا رہی ہے، جب کہ خالصہ ایڈ کی مدد سے پنجاب کے مریضوں کو زیادہ میڈیکل سپلائیزبھی بھیجی گئی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ یہ فن کار جوڑی کورونا کے آغاز سے کسی نہ کسی شکل میں عوام کی خدمت کر رہی ہے، عطیات جمع کرنے کی مہم میں رقم دینے کے علاوہ یہ اسٹارجوڑی پولیس اہل کاروں، اسپتال کے عملے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی فلاح بہبود اور فلمی صنعت کے ڈیلی ویجز کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کرتا رہتا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Petrol

پیٹرولیم مصنوعات 3.25روپے فی لیٹر مہنگی کرنے کی سفارش

زارا نور کی نصیحت پر مداح ناراض ہوگئے

زارا نور کی نصیحت پر مداح ناراض ہوگئے