in

زارا نور کی نصیحت پر مداح ناراض ہوگئے

زارا نور کی نصیحت پر مداح ناراض ہوگئے

زارا نور کی نصیحت پر مداح ناراض ہوگئے

 کراچی (ویب ڈیسک) زارا نور عباس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر سٹوری اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

معروف اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو غزہ اور فلسطین کی صورتحال کے بارے میں بات کررہے تھے، اب کیا ہوا؟ جب وہ عید کے تینوں دن کپڑے پہن کر اپنی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اگر آپ واقعی ان معصوم لوگوں کی حالت پر غمگین ہیں تو سوشل میڈیا پر یوں عید منانے کے انداز کو تبدیل کریں، اگر آپ خود کو مجبور یا بے یارو مددگار سمجھتے ہیں تو خوشی کا دکھاوا مت کریں تاہم اداکارہ کے اس نظریے سے مداح خوش دکھائی نہیں دیے اور الٹا انہیں ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے کہا کہ وہاں کے لوگ بھی عید منا رہے ہیں لہٰذا میں آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں۔

مرویٰ نامی صارف نے لکھا عید اللہ کی جانب سے عطا کردہ تحفہ ہے، یہ خوشیوں کا دن ہے، عید منانے میں کسی قسم کی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

  ایک اور صارف نے کہا کہ یہ ہمارے نبیﷺ کا فرمان ہے، عید خوشی کا دن ہے، عید پر نئے کپڑے بناؤ اور پہنو۔ ہمارے بھائی جو فلسطین میں ظلم کا شکار ہورہے ہیں ان کیلئے دل سے دعا کر رہے ہیں۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے کورونا کے مریضوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے کورونا کے مریضوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا

لاہور: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 افراد گرفتار

لاہور: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 افراد گرفتار