in

نوشین شاہ کےساتھ رنجش:سوال یاسرنے خودپوچھنےکیلئےکہاتھا

نوشین شاہ کےساتھ رنجش:سوال یاسرنے خودپوچھنےکیلئےکہاتھا

ڈائریکٹرندیم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی میں بن بلائے مہمان سے متعلق سوال پرنوشین شاہ کا نام لینے والے اداکار یاسرحسین نے میزبان واسع چوہدری سے یہ سوال خود پوچھنے کیلئے کہا تھا۔

واسع چوہدری نے فروری 2021میں اپنے پروگرام” گھبرانا منع ہے ” میں یاسرسے کسی ایسی شخصیت کا نام بتانے کو کہا تھا جو ان کی شادی میں بغیربلائے ہی پہنچ گیا ہو، یاسر کے جواب نے اداکارہ اور ان کے درمیان تنازع کو جنم دینے کے علاوہ سوشل میڈیا پرسیلیبرٹیز کے مابین بھی ایک نئی بحث چھیڑدی تھی۔

ندا یاسرکے عید پروگرام میں شریک ڈائریکٹرندیم بیگ نے کہاکہ یاسرکےمیک اپ کے دوران میرا اسسٹنٹ ان سے پوچھنے گیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ کچھ شامل کیا جائے ،جس پریاسر نے اسے کہا کہ مجھ سے یہ سوال پوچھا جائے کہ میری شادی میں کون بن بلائے شریک ہواتھا۔

ندیم بیگ کے مطابق ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یاسر نوشین شاہ کا نام لیں گے۔ بعد ازاں واسع چوہدری کو بھی شومیں ایسا سوال پوچھںے پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاسرنے بتایا تھا کہ انہوں نے 170 مہمانوں کی فہرست بنائی تھی مگر تقریب میں 200 سے زائد مہمان شامل جن میں اداکارہ نوشین بھی شامل تھیں۔

بعد ازاں نوشین شاہ نے یاسر حسین کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے خود فون پر انہیں شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی اور انہیں یاسرسے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی۔

نوشین شاہ کے دعوے کے بعد یاسرنے انسٹاگرام اسٹوریز میں کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جھوٹے ہیں تو انہیں شو میں بلانے والا شخص بھی جھوٹا ہے، ان کی باتوں کو مزے سے سننے والے بھی جھوٹے ہیں اور ان کے بیان پر خبریں لکھنے والے بلاگرز بھی جھوٹے ہیں۔

اداکار نے لکھا تھا ” اس حمام میں سب ننگے ہیں ریٹنگ بڑھانے کے لیے ریپڈ فائر جیسا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔ ان کے پاس اب بھی شواہد موجود ہیں اور اگر نوشین شاہ اجازت دیں تو وہ تمام میسیجز اور آڈیوز سامنے لے آئیں گے جن میں اداکارہ شادی کا مقام بتانے کے لیے زور ڈال رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shehbaz-Sharif-October-5-ONLINE

شہبازشریف نےلاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی کاروبار کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہو گیا سٹاک مارکیٹ کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی کاروبار کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہو گیا سٹاک مارکیٹ کیا صورتحال ہے ؟ جانئے