in

اسرائیل کی حمایت کنگنا رناوت کومہنگی پڑگئی پاکستانی اداکارہ مایا علی نے کھری کھری سنادیں

اسرائیل کی حمایت کنگنا رناوت کومہنگی پڑگئی پاکستانی اداکارہ مایا علی نے کھری کھری سنادیں

اسرائیل کی حمایت کنگنا رناوت کومہنگی پڑگئی، پاکستانی اداکارہ مایا علی نے …

 ممبئی، کراچی (ویب ڈیسک)  ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی وڈ کی  اداکارہ  کنگنا رناوت اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کر کے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کنگنا کی انہی’ حرکتوں‘ کی وجہ سے رواں ماہ ہی ٹوئٹرنے بالی وڈ کی اس ڈاکورانی کا اکاؤنٹ مستقل طورپربند کردیا ہے تاہم اب پاکستانی اداکارہ مایا علی نے ان کا دماغ ٹھکانے لگا دیا اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کردی ۔ 

’ریوالور رانی‘ ٹوئٹر سے ’ ناک آؤٹ ‘ ہونے کے بعد کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کو مظلوم ثابت کرتے ہوئے ایک بار پھرمسلمانوں کے خلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار کیا ہے۔انسٹا گرام سٹوری پر کنگنا لکھتی ہے’ بھارت بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا جواب دھرنے سے دیا جانا چاہیئے وہ اسرائیل سے سبق سیکھیں تاہم کنگنا کے اس بیان کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اورکنگنا کی اس پوسٹ کی مخالفت میں ٹوئٹرپر KanganaRanaut# ٹرینڈ کررہا ہے۔

پاکستانی اداکارہ مایا علی نے کنگنا کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’ مجھے بہت افسوس ہے اور میری دعا ہے کہ تم جلد ٹھیک ہوجاؤ، کسی میں کم از کم انسانیت تو ہونی چاہیے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے PalestenianLivesMatter# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پریش راول کے موت کی خبریں جھوٹی نکلیں

پریش راول کے موت کی خبریں جھوٹی نکلیں

اہم خبر:17مئی سےتمام کاروبار،مارکیٹیں رات8 بجےتک کھلی رہینگی

اہم خبر:17مئی سےتمام کاروبار،مارکیٹیں رات8 بجےتک کھلی رہینگی