in

شتروگھن سنہا بھی مودی سرکار کیخلاف پھٹ پڑے

شتروگھن سنہا بھی مودی سرکار کیخلاف پھٹ پڑے

شتروگھن سنہا بھی مودی سرکار کیخلاف پھٹ پڑے

 ممبئی  (ویب ڈیسک)  بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران مودی سرکار کی کارکرگی کا پول کھول دیا ہے،  بھارت کی سراقتدار جماعت بی جے پی ہی کے سابق مرکزی رہنما اور لیجنٖڈ بالی ووڈ اداکار شترو گھن سنہا بھی مودی سرکار پر پھٹ پڑے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شترو گھن سنہا نے کہا کہ بھارتی اسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور ہم اپنے عزیزوں اور پیاروں کو کھو رہے ہیں۔ کچھ روز قبل ہی نوجوان اداکار اور یو ٹیوبر راہل وہرا کی بہت کم عمر موت ہوگئی۔ اس کی آخری وڈیو نے تو دل کو تڑپا کر رکھ دیا کیونکہ اس نے بتایا تھا کہ اگر اسے بروقت اور مناسب علاج مل جاتا تو وہ بچ سکتا تھا۔ لوگوں کو اسپتالوں میں لاپرواہی اور بد انتظامی برداشت کرنا پڑ رہی ہے اور یہ زمینی حقیقت بہت خوفناک اور دل دہلا دینے والی ہے کیونکہ مریضوں کا دعوی ہے کہ ان کے لیے ہسپتالوں میں کچھ نہیں کیا جارہا۔

شترو گھن سنہا نے معروف ٹی وی اینکر کی ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد بالاآخر معروف اینکر روش کمار نے اپنے پروگرام میں ہسپتالوں کا پردہ چاک کیا ہے اور تلخ حقائق سے بھر انکشافات سامنے لائے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سلمان خان کی فلم رادھے کی پہلے دن کی کمائی کا تخمینہ سامنے آگیا جان کر یقین نہ آئے

سلمان خان کی فلم رادھے کی پہلے دن کی کمائی کا تخمینہ سامنے آگیا جان کر یقین نہ آئے

کرونا وائرس:پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ہوگئی

کرونا وائرس:پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ہوگئی