in

فلسطین پر اسرائیلی حملے ارطغرل غازی میں چاودار قبیلے کے سردار ’آلیار بے‘ کا موقف بھی آگیا

فلسطین پر اسرائیلی حملے ارطغرل غازی میں چاودار قبیلے کے سردار ’آلیار بے‘ کا موقف بھی آگیا

فلسطین پر اسرائیلی حملے، ارطغرل غازی میں چاودار قبیلے کے سردار ’آلیار بے‘ …

استنبول  (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں چاودار قبیلے کے سربراہ’آلیار بے‘ کا کردار نبھانے والے ’کیم یوکین‘نے بھی فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کردیا۔

ترک اداکار نے مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے تازہ حملے جس میں معصوم فلسطینی مارے گئے کی مذمت کی ہے ، انہوں نے یہودی ریاست کے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کے لیے انسٹاگرام کا سہارا لیا۔ اداکار نے اکائونٹ پر چند تصاویر بھی شیئرکیں جن میں فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا۔ 

یادرہے کہ کیم یوکین نے ارطغرل غازی میں چاودار قبیلے کے سردار کا کردار اداکیا جو بعد میں ایک جنگ کے دوران شہید ہوگئے تھے ، اس ڈرامے کی وجہ سے بھی مسلم دنیا میں ترک اداکاروں کی بھی فین فالوونگ بڑھی ہے ۔ ادھر اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں اور کم ازکم  30 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعرات کو ہوگی

شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعرات کو ہوگی

فلسطین پر اسرائیلی حملوں کیخلاف سابق فحش اداکارہ میا خلیفہ کا موقف بھی آگیا

فلسطین پر اسرائیلی حملوں کیخلاف سابق فحش اداکارہ میا خلیفہ کا موقف بھی آگیا