in

بالی ووڈ کوئن جیکولین فرنینڈس‘ وبائی مرض سے پریشان شہریوں کی مدد کیلئے خود میدان میں اتر آئیں زبردست کام کر دیا 

بالی ووڈ کوئن جیکولین فرنینڈس‘ وبائی مرض سے پریشان شہریوں کی مدد کیلئے خود میدان میں اتر آئیں زبردست کام کر دیا 

بالی ووڈ کوئن ”جیکولین فرنینڈس‘ وبائی مرض سے پریشان شہریوں کی مدد کیلئے خود …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچار کھی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد کیسز اور ساڑھے تین ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر کئی علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن بھی نافذ ہے۔

بھارت کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر صاحب استعداد افراد سامنے آ رہے ہیں اور شہریوں میں راشن کے علاوہ کھانا بھی تقسیم کر رہے ہیں جو کہ وبائی مرض سے شدید متاثر ہوئے ہیں، اس کام میں بالی ووڈ کے فنکار بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

 بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے انڈسٹری کے کمزور طبقے میں مدد کا بیڑا اٹھایا تو اب جیکولین فرنینڈس ممبئی کی سڑکوں پر بھوکوں کو کھانا کھلانے کیلئے اتر آئی ہیں۔

جیکولین فرنینڈس نے فاونڈیشن بھی بنا رکھی ہے جو کہ فلاحی کاموں میں حصہ لیتی ہے، اداکارہ کی این جی او نے ملک کی دیگر این جی او ز کے ساتھ مل کر وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے کاوشیں شروع کر دی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ممبئی میں لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا ڈال کر دیا جبکہ وہ کھانا پکاتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔

اداکارہ نے کھانا پڑوسنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ ”مدر ٹریسانے ایک مرتبہ کہا تھا کہ امن اس وقت شروع ہوتاہے جب بھوکوں کا کی بھوک مٹائی جائے،مجھے آج ”ممبئی روٹی بینک“ کا دورہ کر کے بہت خوشی محسوس ہوئی ہے،اس فاونڈیشن کو سابق پولیس کمشنر ڈاکٹر شیوانندن چلاتے ہیں، روٹی بینک اب تک لاکھوں افراد میں کھانا تقسیم کر چکاہے،مجھے بھی اس کا حصہ بننے پر خوشی ہوئی ہے، ہمیں ایک ہی زندگی ملتی ہے، چلیں اس زندگی کو ضرورت مندوں کی مدد کر کے بہتر بنایا جائے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی اداکارہ میرا جی کی سالگرہ

پاکستانی اداکارہ میرا جی کی سالگرہ

کرونا وائرس:30 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن کا اعلان

کرونا وائرس:30 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن کا اعلان