in

پاکستانی فنکاروں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

پاکستانی فنکاروں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

پاکستانی فنکاروں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی فنکاروں نے اسرائیلی فورسز کے غزہ اور مسجد الاقصی پر حملے کے بعد فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے مسجد الاقصی اور غزہ پر حملے کی مذمت کی جارہی ہے جبکہ نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بھی بلند کی جارہی ہے۔اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاموش احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹر پر مسجد الاقصی پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹر کردیا۔

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کیخلاف پول پڑی ہیں۔انہوں نے اسرائیل کے معصوم بچوں پر حملوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب دل دہلا دینے والا ہے۔ماہرہ نے کہا کہ یہ انسانیت پر بدترین حملے ہیں اور جو اس پر خاموش ہے اس کا شمار انسانوں ہر نہیں ہونا چاہیے، ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی ہے۔

اداکار و گلوکار فرحان سعید نے بھی مسجد الاقصی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز کے حملے کو دہشتگردی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر دنیا کی خاموشی جرم ہے، فرحان سعید نے سوال کیا کہ کس طرح آخر بین الاقوامی برادری بیٹھ کر یہ سب ہوتا دیکھ رہی ہے؟۔اداکارہ اشنا شاہ نے بھی بیت المقدس میں جاری کشیدہ صورتحال اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کے باوجود میڈیا سمیت دنیا بھر کی خاموشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری کے علاوہ میڈیا اور دنیا نے فلسطینیوں پر ظلم کیا ہے، اشناشاہ نے مزید لکھا کہ یہ لمبا باب (مسجد الاقصی پر حملہ) تاریخ کا شرمناک واقعہ ہوگا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک اداروں میں تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا،علی محمد خان

ملک اداروں میں تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا،علی محمد خان

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر حماس کاراکٹوں سےحملہ

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر حماس کاراکٹوں سےحملہ