in

کورونا سے ہلاک بھارتی یوٹیوبر کی اہلیہ نے شوہر کی موت سے پہلے کی ویڈیو جاری کردی

کورونا سے ہلاک بھارتی یوٹیوبر کی اہلیہ نے شوہر کی موت سے پہلے کی ویڈیو جاری کردی

کورونا سے ہلاک بھارتی یوٹیوبر کی اہلیہ نے شوہر کی موت سے پہلے کی ویڈیو جاری …

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار و یوٹیوبر راہول وہرا کی اہلیہ نے ہسپتال کی غلفت اور آکسیجن نا ملنے کو شوہر کی موت کی وجہ قرار دیا۔

گزشتہ روز 35 سالہ معروف یوٹیوبر راہول وہرا کورونا سے چل بسے تھے۔ اپنی موت سے ایک روز قبل فیس بک پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر مجھے اچھا علاج مل جاتا تو میں بچ جاتا۔

اب راہول وہرا کی اہلیہ نے  شوہر کی آخری دنوں کے علاج کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ان کی اہلیہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا راہول چلا گیا لیکن کسی کو نہیں پتا کیسے گیا، راجیو گاندھی ہسپتال میں اس طرح سے علاج کیا جاتا ہے، امید کرتی ہوں میرے شوہر کو انصاف ملے گا۔

ویڈیو میں راہول کو ہسپتال کے بیڈ پر آکسیجن لگا ہوا ہے اور وہ اکھڑتی سانس کےساتھ بتا رہے ہیں کہ اس وقت آکسیجن کی بہت قیمت ہے اور اس کے بغیر مریض کچھ بھی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماسک سے آکسیجن نہیں آرہی ہے بلکہ پانی آرہا ہے، میں ہسپتال عملے کو آوازیں لگاتا ہوں کوئی آتا ہی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ راہول وہرا کو راجیو گاندھی ہسپتال سے دوسرے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ بھارتی اداکار جس نے فلم میں کام کا معاوضہ 100 کروڑ روپے کر لیا

وہ بھارتی اداکار جس نے فلم میں کام کا معاوضہ 100 کروڑ روپے کر لیا

امریکا کو پاکستان کوئی فضائی اڈہ نہیں دے رہا ہے،شاہ محمود

امریکا کو پاکستان کوئی فضائی اڈہ نہیں دے رہا ہے،شاہ محمود