in

ندایاسراور شائستہ لودھی، عید پرکچھ ہٹ کرکریں گی

ندایاسراور شائستہ لودھی، عید پرکچھ ہٹ کرکریں گی

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسراورشائستہ لودھی عید ٹیلی فلم ‘اف یہ بیویاں’ میں یاسرنواز کی بیویوں کا کردار ادا کریں گی۔

ندا یاسر نے انسٹاگرام پر ٹیلی فلم کا پروموشیئرکرتے ہوئے لکھا ” 10 سال بعد اداکاری کررہی ہوں، اس عیدپر دیکھنا نہ بھولیے گا ”۔

پرومو میں ندایاسرکو بیوی نمبر1 جبکہ شائستہ لودھی کوبیوی نمبر2 کے طور پردکھایا گیا ہے، جن کے درمیان میاں کے حوالے سے ہمیشہ تُوتُومیں میں جاری رہتی ہے اور یاسرنواز دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوششوں میں ہلکان رہتے ہیں۔

حماد شعیب اور نازش جہانگیر کو معاون کرداروں میں دیکھا جاسکے گا۔

اف یہ بیویاں کو عیدالفطرکے موقع پر اے آروائی ڈیجیٹل سے نشرکیا جائے گا۔ اس کی کہانی مصباح علی سید نے تحریرکی ہے جبکہ ڈائریکشن کاشف علی کی ہے۔

ندایاسر کو آخری بارسال 2009 میں آن ائرہونے والے ڈرامہ سیریل نادانیاں میں دیکھا گیا تھا ، اس فیملی پروڈکشن ڈرامے میں ان کے مقابل یاسرنواز ہی تھے جبکہ دانش نواز بھی ڈرامے کا حصہ تھے۔

دوسری جانب ہانیہ عامر اور مومن ثاقب نے بھی عید کی خصوصی ٹیلی فلم ” دل کے چور” کی شوٹنگ مکمل کروالی ہے جسے شازیہ وجاہت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ نے ایشل فیاض نے اعجاز اسلم کو ’ پرینک ‘ کال کرتے ہوئے ڈیٹ پر چلنے کا کہا تو آگے سے اداکار نے کیا جواب دیا ؟

اداکارہ نے ایشل فیاض نے اعجاز اسلم کو ’ پرینک ‘ کال کرتے ہوئے ڈیٹ پر چلنے کا کہا تو آگے سے اداکار نے کیا جواب دیا ؟

فلسطین کو مٹایانہیں جاسکتا، بیلاحدید

فلسطین کو مٹایانہیں جاسکتا، بیلاحدید