in

بالی ووڈ سٹار سلما ن خان کی بہنیں بھی کورونا کا شکار

بالی ووڈ سٹار سلما ن خان کی بہنیں بھی کورونا کا شکار

بالی ووڈ سٹار سلما ن خان کی بہنیں بھی کورونا کا شکار

ممیئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے معروف اداکار اوربھارتی انڈسٹری میں ” بھائی‘ ‘ کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان کی دونوں بہنیں عالمی وبا کورونا وائرس کاشکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹارسلمان خان نے انکشاف کیاہے کہ ایسے وقت میں جب بھارت کورونا وائرس کی تباہ کن دوسر ی لہر سے لڑ رہا ہے ان کی دوبہنوں میں بھی کورونا کے مثبت آنے کی تشخیص ہوئی ہے۔

ٹائیگر زندہ ہے نامی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نے ایک پریس کانفرنس میں ا پنی آنے والی فلم ” رادھے، یوور موسٹ وانٹڈ بھائی“ کے 13مئی کو ریلیز ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بہنوں ارپیتا خان شرما اور الویرا خان اگنیہوتری کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ان کے جسم میں کسی قسم کی علامات بھی نہیں تھیں۔

قبل ازیں سلمان خان نے فلم ” رادھے“ کے گانے ” زوم زوم“ کی ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور لوگوں سے تاکید کی تھی کی اپنی حفاظت کے لئے اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔

مزید :

بین الاقوامیتفریحکورونا وائرس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نارروال:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن

نارروال:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن

وزیراعظم عمران خان آج عوام سےٹیلی فون کےذریعے بات کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج عوام سےٹیلی فون کےذریعے بات کریں گے