in

ٹوئٹر ہینڈل معطل کیے جانے کے بعد انسٹاگرام کا بھی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کیخلاف ایکشن

ٹوئٹر ہینڈل معطل کیے جانے کے بعد انسٹاگرام کا بھی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کیخلاف ایکشن

ٹوئٹر ہینڈل معطل کیے جانے کے بعد انسٹاگرام کا بھی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت …

ممبئی (ویب ڈیسک) ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیے جانے کے بعد بالی وڈ اداکارہ کنگنا  انسٹاگرام پر بھی زیادہ عرصہ نہیں رہ پائیں گی۔متنازع بیانات سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کووڈ کو تباہ کرنے والی پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔

مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری پر اداکارہ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام سے خفگی کا اظہار کیا گیا۔

اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ان کی کورونا کو تباہ کرنے سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ٹوئٹر پر دہشتگردوں اور کمیونسٹ سے ہمدردی سنی تھی لیکن یہاں کووڈ فین کلب ہے۔کنگنا نے مزید لکھا کہ انہیں انسٹا گرام پر صرف 2 دن ہی ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ہفتہ بھی گزار نہیں سکیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹرکی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کیا جاچکا ہے، اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا تھاکہ کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مودی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے نتیجے میں معطل کیا گیا جب کہ اکثریت کا خیال ہے کہ مغربی بنگال کے الیکشن نتائج کے بعد انہوں نے وہاں مبینہ فساد کی جو پوسٹس کی تھیں اس پر ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

CM Jam Kamal

وزیراعلی بلوچستان کااسپیکر صوبائی اسمبلی کو شکایات سے بھرا خط

'پیسہ ہضم کر لیتی ہو اور کہتی ہو میں خرچہ نہیں دے رہا' اداکارہ شویتا تیواری کے الزامات پر ان کے سابق شوہر کا موقف بھی اگیا

‘پیسہ ہضم کر لیتی ہو اور کہتی ہو میں خرچہ نہیں دے رہا’ اداکارہ شویتا تیواری کے الزامات پر ان کے سابق شوہر کا موقف بھی اگیا