in

عارفہ صدیقی کی والدہ اداکارہ طلعت صدیقی انتقال کرگئیں

عارفہ صدیقی کی والدہ اداکارہ طلعت صدیقی انتقال کرگئیں

ٹیلی ویژن ، فلم اور ریڈیو کی سینیئرآرٹسٹ طلعت صدیقی لاہور میں 82 سال کی عمرمیں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

طلعت صدیقی سابق اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ جبکہ گلوکارہ فریحہ پرویزکی خالہ تھیں جنہوں نے فیس بک پرمداحوں کو افسوسناک خبرکی اطلاع دیتے ہوئے لکھا”میری خالہ طلعت صدیقی صاحبہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے ”۔

انہیں اپنی پروقار شخصیت، دھیمے لہجے اور مخصوص آواز کے لیے جانا جاتا تھا، ریڈیو پاکستان کراچی سے کیریئرکاآغاز کرنے والی طلعت صدیقی نےسال 1963 میں اپنی پہلی فلم ” جینے دو” میں بطور گلوکارہ متعارف ہوئیں ۔

طلعت صدیقی کے کریڈٹ پرتقریب 70 فلمیں ہیں تاہم ان کا کردار روایتی ہیروئنز کا نہیں تھا۔ ان کی مقبول فلموں میں دلنشین ، حیدر سلطان اور کالیا سمیت دیگرشامل ہیں۔

انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

معروف فوک سنگر عارف لوہار کی اہلیہ بھی گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کاسری لنکن طلبا کواسکالرشپ دینےکا اعلان

پاکستان کاسری لنکن طلبا کواسکالرشپ دینےکا اعلان

کوئٹہ: سریاب روڈ پردھماکا، 2ایف سی اہلکار زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پردھماکا، 2ایف سی اہلکار زخمی