in

ممبئی میں کرمنلز سے یورینیم نکلنے پر فخر عالم بھی میدان میں آگئے

ممبئی میں کرمنلز سے یورینیم نکلنے پر فخر عالم بھی میدان میں آگئے

ممبئی میں کرمنلز سے یورینیم نکلنے پر فخر عالم بھی میدان میں آگئے

 لاہور(ویب ڈیسک)  پاکستانی گلوکار فخرِ عالم نے ممبئی میں سٹریٹ کرمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت کو کھری کھری سنا دیں ساتھ ہی دنیا سے بھارت سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔فخر عالم نے ممبئی میں سٹریٹ کرمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ پر دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

انہوں نے ٹویٹر پر بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک خبر کا لنک شیئر کیا جو کہ ممبئی میں سٹریٹ کرمنلز کے پاس سے 7 کلوگرام ریڈیو ایکٹو یورینیم برآمد ہونے کے بارے میں ہے۔ اس رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے فخرِ عالم نے لکھا کہ بھارت کو دنیا کو جواب دینے کی ضرورت ہے کہ ریاست اپنے سٹریٹ مجرموں کو یورینیم رکھنے کی کیسے اجازت دے سکتی ہے؟

انہوں نے لکھا کہ جب اسے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جائے گا تو بھارت یہ دعوٰی کرے گا کہ یہ پاکستان سے آیا تھا۔ فخرِ عالم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے جس کے بعد اب دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا ہوگا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

این اے249: ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب

این اے249: ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب

خیرپور:ڈاکوؤں کی فائرنگ،نوجوان قتل

خیرپور:ڈاکوؤں کی فائرنگ،نوجوان قتل