in

اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور(آئی این پی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو نوجوان اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں رابعہ کلثوم کی ساتھی اداکارہ و دوست صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔صرحا اصغر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں رابعہ کلثوم اور ان کے شوہر ریحان ناظم کو والدین بننے کی مبارکباد دی۔اداکارہ نے بتایا کہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ رابعہ کلثوم کے ننھے مہمان سے ملنے کے لیے بیتاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق صرحا اصغر کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ رابعہ کلثوم سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی ہیں اور معروف اداکار فیضان شیخ کی بہن ہیں۔رابعہ کلثوم سال 2015 میں ریحان ناظم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔دوسری جانب رابعہ کلثوم پاکستان کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

coronavirus-violation

کراچی: شادی کی تقریب منعقد کرنے پر 2افراد گرفتار

Transgender

اسلام آباد: 2خواجہ سرا عوامی سہولت مرکز میں تعینات