in

اندازہ نہیں تھاکرونامیرے جسم میں’پارٹی’کررہاہے،کنگنا رناوت

اندازہ نہیں تھاکرونامیرے جسم میں’پارٹی’کررہاہے،کنگنا رناوت

متنازع بیانات سے آئے روز خبروں کی زدمیں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت بھی کرونا کی زدمیں آگئیں، لیکن ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ کرونا ان کے جسم میں ” پارٹی ” کررہا ہے۔

کرونا کی تشخیص کے بعد کنگنا نے انسٹاگرام پر لکھا ” میں گزشتہ کئی دن سے اپنی آنکھوں میں ہلکی سی جلن ، تھکاوٹ اورکمزوری محسوس کررہی تھی، کل ہی ٹیسٹ کرایاجس کا نتیجہ آج مثبت آیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا ” میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں پارٹی کررہا ہے،اب جبکہ میں یہ بات جانتی ہوں تو میں اسے ختم کردوں گی”۔

کنگنا نے وائرس سے خوفزدہ افراد کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ” براہ کرم کسی چیز کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں،اگر آپ خوفزدہ ہیں تو یہ آپ کو مزید خوفزدہ کرے گا۔ آئیں اس کووڈ کو ختم کردیں۔ یہ ایک چھوٹے سے وائرس کے سوا کچھ بھی نہیں جسے بہت زیادہ تشہیرملی اور ان کچھ لوگوں کو نفسیاتی بنارہا ہے”۔

کنگنا کو اکثرایس اوپیزکی خلاف ورزی پرتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ممبئی ائرپورٹ پر نغیر ماسک پہنے اداکارہ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کشور مرچنٹ نے حیرت کا اظہارکیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کررہی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا کو بغیر کسی ماسک کے ڈبنگ اسٹوڈیوز جاتے ہوئے دیکھا گیا جس پر بالی ووڈ کی معتوود معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل منگل 4 مئی کو کنگنا کا ٹوئٹراکاونٹ مستقل طورپر بند کردیا گیا تھاجب انہوں نے گشتہ ہفتے مغربی بنگال کے انتخابات میں نریندر مودی کو شکست دینے والی بھارتی سیاستدان ممتا بنرجی کے خلاف تشدد کا مطالبہ کیا تھا۔ کنگنا نے 2002 کے گجرات فسادات کی نشاندہی کرتے ہوئے مودی پر زوردیا تھا کہ وہ ممتا بینرجی کو اپنا وہی روپ دکھائیں۔

ٹوئٹراکاونٹ بند ہونے کے بعد کنگنا نے انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمزسے آواز اٹھاتے ہوئے اسے اپنے اور بھارت کیخلاف امریکی سازش قراردیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہباز شريف کو روکنے سے کچھ حاصل نہيں ہوگا،مریم اورنگزیب

شہباز شريف کو روکنے سے کچھ حاصل نہيں ہوگا،مریم اورنگزیب

تابش خان کا تابناک فرسٹ کلاس کیرئیر

تابش خان کا تابناک فرسٹ کلاس کیرئیر