in

آپ بھی طلباءکا دردنہیں دیکھ سکتے؟ وقارذکاء کاوزیراعظم سے سوال

آپ بھی طلباءکا دردنہیں دیکھ سکتے؟ وقارذکاء کاوزیراعظم سے سوال

کرونا کے باعث امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے والے طلباء کا ساتھ دینے میں ٹی وی ہوسٹ وقارذکاء بھی پیش پیش ہیں۔

پرزور مطالبے کے باوجود وزرات تعلیم نےامتحانات ملتوی کرنےکے بجائے 2 مراحل میں منعقد کرانےکافیصلہ کیا ہے۔ جس پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے مایوس ہونے کے بعد وقار ذکاء نے وزیراعظم عمران خان سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔

وقارذکاء نے وزیراعظم کے سامنے ایک سوال رکھا۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پروقارنے انہیں ٹیگ کرتے ہو ئے لکھا ”میں یقین نہیں کرسکتا، شفقت محمود تو انا کا گوڈزیلابن چکے ہیں، حتیٰ کہ آپ بھی طلباء کا درد نہیں دیکھ سکتے؟ ”۔

اس سے قبل وزرائے تعلیم کی بین الصوبائی کمیٹی نے انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئر مین کی تجویزکومستردکردیا تھا جس میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دینے اور انٹر کے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینے کا کہا گیاتھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم اپنی ٹویٹ میں کہہ چکے ہیں کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط خبریں گردش کررہی ہیں، امتحانات بورڈرز کے تحت وقت پر لیےجائیں گے۔

پاکستان میں کرونا کی تیسری تشویشناک لہر کےباعث اسکول اور کالجز گزشتہ ماہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے باعث
نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات بھی تاخیرکاشکار ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

 ماہرہ خان   نے  شوبز انڈسٹری میں اپنی   انٹری بارے دلچسپ   انکشاف کردیا

 ماہرہ خان   نے  شوبز انڈسٹری میں اپنی   انٹری بارے دلچسپ   انکشاف کردیا