in

سوناکشی سنہا نے آخر کار اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کر لی 

سوناکشی سنہا نے آخر کار اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کر لی 

سوناکشی سنہا نے آخر کار اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کر لی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ چند ماہ میں متعدد بالی وڈ اداکاراو¿ں اور اداکاروں نے پراپرٹیز خریدی ہیں، اداکار ہریتھک روشن اور جھانوی کپور نے جوہو میں گھر خریدا تو وہیں عالیہ بھٹ نے بھی ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں پراپرٹی خریدی۔

اب حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار شتروگن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے بھی بالآخر اپنی محنت کی کمائی سے گھر خرید لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں پ±ر تعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اس گھر کو خریدنے کے حوالے سے بتایا کہ جب سے میں کام کرنا شروع کیا تو میرا یہی خواب تھا کہ میں 30 سال کی عمر تک اپنی محنت سے کمائے گئے پیسوں سے اپنا کا گھر بناو¿ں۔انہوں نے کہا کہ اب میں 30 سال سے زائد کی ہو چکی ہوں لیکن بلآخر میں نے اپنی کمائی سے گھر خرید لیا ہے۔سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے میں زیادہ خوش رہتی ہوتی اور میرا فی الحال اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، یہ گھر میرا خواب تھا اور یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا فی الحال اپنے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا کے ساتھ جوہو میں ایک پ±رتعیش بنگلے میں رہتی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3 نوجوان جاں بحق

لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3 نوجوان جاں بحق

لاہور:کھوکھرپیلس کے قریب تجاوزات کیخلاف ایل ڈی کاآپریشن

لاہور:کھوکھرپیلس کے قریب تجاوزات کیخلاف ایل ڈی کاآپریشن