in

سوتیلے باپ نے کئی بار زیادتی کی کوشش کی، ایشل فیاض

سوتیلے باپ نے کئی بار زیادتی کی کوشش کی، ایشل فیاض

اداکارہ ایشل فیاض نے کہا ہے کہ ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ تین سے چار مرتبہ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

ندا یاسر کے رمضان شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایشل فیاض کہنا تھا کہ میری عمر 3 سال تھی جب والد کا انتقال ہو گیا جس کے بعد امی نے دوسری شادی کر لی، تھوڑی سی بڑی ہوئی تو سوتیلے باپ نے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور یہ صرف ایک نہیں بلکہ 3 بار ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب چوتھی بار انہوں نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تو میں نے اپنی بہن کو مطلع کیا جس کے بعد ہم امی کے پاس گئے اور پوری کہانی بتائی‘۔

دوران انٹرویو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس سارے واقعے کے بعد امی اور ان کے درمیان طلاق ہو گئی۔

شو میں ایشل فیاض نے خلیل الرحمٰن قمر سے شادی کے معاملے پر دوبارہ کھل کر بات کی اور کہا کہ افواہوں کے بعد ان کا فرض تھا کہ وہ ان کی وضاحت کرے، اس لیے انہوں نے اس وقت بھی افواہوں کو مسترد کیا تھا۔

<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/bT9rfWWiuUo” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>

ایشل فیاض کے مطابق افواہوں کے بعد ان سے ان کے قریبی رشتہ دار، ساتھی اداکار اور مداح بھی خلیل الرحمٰن قمر سے شادی سے متعلق پوچھتے تھے اور انہیں معلوم ہے کہ وہ افواہوں کس نے اور کیوں پھیلائی تھیں؟

ایشل فیاض کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر سے شادی کی افواہوں کے بعد ڈراما ساز کی اہلیہ نے بھی ان کا ساتھ دیا اور انہوں نے افواہیں پھیلانے والے بعض بلاگرز کو جھاڑ بھی پلائی تھی۔

اداکارہ کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر سے شادی کی افواہوں کے بعد ان کی پیشہ ورانہ زندگی پر بھی فرق پڑا اور انہیں لوگ کام دینے سے گھبرانے لگے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان، بھارت کےپاس مذاکرات کےسوا کوئی آپشن نہیں ،وزیرخارجہ

پاکستان، بھارت کےپاس مذاکرات کےسوا کوئی آپشن نہیں ،وزیرخارجہ

بھارت: کروناوائرس کےریکارڈ 4لاکھ کیسز رپورٹ

بھارت: کروناوائرس کےریکارڈ 4لاکھ کیسز رپورٹ