in

سشانت سنگھ کی ساتھی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا کے باعث چل بسیں

سشانت سنگھ کی ساتھی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا کے باعث چل بسیں

سشانت سنگھ کی ساتھی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا کے باعث چل بسیں

ممبئی (ویب ڈیسک ) آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’چھچھورے‘‘ کی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔ اداکارہ ابھی لاشا کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ اور کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’’گڈ نیوز‘‘ میں بھی کام کرچکی تھیں۔

اداکارہ کی موت کی خبر سن کر مراٹھی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے۔ ڈائریکٹر ششانک نے ابھی لاشا پاٹل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت محنتی اداکارہ تھیں۔ ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ابھی لاشا کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی تامل فلموں کے مزاحیہ اداکار پانڈو بھی آج صبح کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔ ان کے علاوہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

الیکشن کمیشن کےواضح فیصلےکےباوجود دوبارہ گنتی نہیں کی جارہی، عبدالقادر

الیکشن کمیشن کےواضح فیصلےکےباوجود دوبارہ گنتی نہیں کی جارہی، عبدالقادر

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا3.6فیصد رہا وزارت خزانہ

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا3.6فیصد رہا وزارت خزانہ