in

اریبہ حبیب کوبھارتی فلم کا ٹریلرشیئرکرنا مہنگا پڑا

اریبہ حبیب کوبھارتی فلم کا ٹریلرشیئرکرنا مہنگا پڑا

اداکارہ اریبہ حبیب کو بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی آنے والی فلم ” رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی ” کا ٹریلرشیئرکرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پرٹریلرشیئرکرتے ہوئے فلم کی شدید منتظراریبہ نے لکھا کہ ان سے یہ دیکھنے کیلئے مزید انتظار نہیں کیا جارہا۔

لیکن اریبہ کے فالوورزان کے اس اقدام سے خوش نہیں، انسٹا پرکیے جانے والے تبصروں میں اداکارہ پربھارتی مواد کی تشہیرکا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن جب بات ارطغرل جیسی ترک سیریز کی آئے تو ان کا پروفیشن  خطرے  میں
پڑجاتا ہے۔

بیشترصارفین نے ماضی میں اس حوالے سے تنقید کرنے والے اداکار یاسر حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وہ اب بھارتی مواد کی تشہیرکرنے والی پاکستانی سیلبرٹیز کیخلاف کیوں بات نہیں کررہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سلمان کا اپنی آنے والی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں لگانے کا فیصلہ

سلمان کا اپنی آنے والی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں لگانے کا فیصلہ

سندھ میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اہم فیصلے

سندھ میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اہم فیصلے