in

سلمان کا اپنی آنے والی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں لگانے کا فیصلہ

سلمان کا اپنی آنے والی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں لگانے کا فیصلہ

سلمان کا اپنی آنے والی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں لگانے کا فیصلہ

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ سے حاصل آمدنی کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی خود چیک کرتے نظر آئے تھے۔

اب سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ 

سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی آلات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا۔

زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نامور بالی وڈ ولن کا اداکار بیٹا منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار

نامور بالی وڈ ولن کا اداکار بیٹا منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار

اریبہ حبیب کوبھارتی فلم کا ٹریلرشیئرکرنا مہنگا پڑا

اریبہ حبیب کوبھارتی فلم کا ٹریلرشیئرکرنا مہنگا پڑا